ایکنک کا اجلاس، توانائی اور مواصلات کے شعبوں سے متعلق 5ترقیاتی منصوبوں کی 290 ارب کی منظوری ،توانائی کے تین منصوبوں کیلئے190ارب سے زائد رقم کی منظوری

جمعرات 18 فروری 2016 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء) قومی اقتصادی کونسل کی رابطہ کمیٹی ( ایکنک) نے توانائی او مواصلات کے شعبوں سے متعلق 5ترقیاتی منصوبوں کی 290 ارب روپے کی منظوری دے دی ، ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے توانائی کے تین منصوبوں کیلئے190ارب روپے سے زائد رقم کی منظوری دیدی منصوبوں میں لیاری ایکسپریس وے کیلئے11ارب52کروڑ روپے،جام شورو کے پاور پلانٹ کیلئے کوئلے کی فراہمی کیلئے ساڑھے سات ارب روپے،قصور بلوکی میں1123میگاواٹ کے توانائی منصوبے 92ارب روپے، جھنگ میں 1230میگاواٹ کے کمبائنڈ سائیکل توانائی منصوبہ 98ارب روپے اورتربیلہ 5کے توسیعی منصوبے کیلئے81ارب روپے کی منظوری دیدی گئی ایکنک کا اجلاس بدھ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے منصوبوں قصور بلوکی میں1123میگاواٹ کے توانائی منصوبہ92ارب روپے اورحویلی بہادر شاہ جھنگ میں 1230میگاواٹ کے کمبائنڈ سائیکل توانائی منصوبہ کی98ارب روپے میں منظور کر لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی ، پٹرولیم و قدرتی گیس،اٹارنی جنرل، صوبائی وزرا خزانہ اور فیڈرل سیکرٹری خزانہ 1ماہ کے اندر آئین کے آرٹیکل 154کی وضاحت کے لیے ملاقات کریں گے وزارت کمیونیکیشن کی پرپوزل پر ایکنک نے لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کی11ارب52کروڑ روپے میں منظوری دے دی اس منصوبہ کے تحت16.162کلومیٹر لمبی اور 13میٹر چوڑی 4لائن سڑک تعمیر کی جائے گی اجلاس میں وزارت کمیونیکیشن کی جانب سے بیجھے گئے جام شورو کے پاور پلانٹ کیلئے کوئلے کی فراہمی کیلئے ساڑھے سات ارب روپے کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیااس منصوبہ کے تحت17کلومیٹر ریلوے ٹریک کی بحالی ہے جس کے تحت 54کلوگرام کثافت کی پرانی ریل کو نئی ریل میں تبدیل کیا جائے گا ایکنک نے وزارت بجلی و پانی کی جانب سے پیش کیے گئے پرپوزل تربیلہ 5کے توسیعی منصوبے کی81ارب روپے میں بھی منظوری دیدی اس منصوبہ کے تحت 470میگاواٹ کے3اضافی توانائی یونٹ ٹنل 5میں لگائے جائے گے چوتھے توسیع منصوبے ک مکمل ہونے کے بعدتربیلا ڈیم کی صلاحیت4888میگاواٹ ہو جائے گی اور پانچویں توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد اس کی صلاحیت 6298میگاواٹ ہو جائے گی �

(جاری ہے)