آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمپبل کی الوداعی ملاقات، افغان امن عمل کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت،خطے میں سیکورٹی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل تقلید ہیں،امریکی کمانڈر

جمعہ 19 فروری 2016 09:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان کیمپبل نے الوداعی ملاقات کی،میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے راولپنڈی جی ایچ کیو میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمپبل نے الوداعی ملاقات کی،ملاقات میں افغان امن عمل سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کیلئے خطے میں سیکورٹی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی کمانڈر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل تقلید ہیں،جنرل کیمپبل نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی،بعد ازاں جنرل کیمیل نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے