سندھ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،چوہدری نثار علی خان،وفاق صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون جاری رہے گا، ن لیگ سندھ کے صدر اسماعیل راہو سے گفتگو

جمعہ 19 فروری 2016 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سندھ میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا سندھ حکومت کو صوبے میں امن و امان اور سلامتی کے لئے ہر ممکن تعاون کی فراہمی جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے مسلم لیگی (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے ملاقات کی دونوں رہنماوئں کی ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورت حال سمیت رینجرز آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیں گے وفاقی حکومت سندھ میں امن و امان اور سلامتی کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی فراہمی جاری رکھے گی کراچی میں رینجرز آپریشن جاری رہے گا ۔