بھارت، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بازی ،4 ہیروز نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا

جمعہ 19 فروری 2016 09:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء)تحریک آزادی کشمیر کے حامی 4نئے ہیروز نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے،غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں4نئے ہیروز نے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت اور پاکستان زندہ باد کے حق میں نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

ان 4ہیروز میں عمرخالد اور ریاض الحق بہت نمایاں ہیں،جنہوں نے کشمیر کی آزادی تک تحریک چلانے کا عہد کرلیا۔

انہوں نے بھارتی وزیرداخلہ کے خلاف قتل وغارت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔رپورٹ کے مطابق جواہر لعل نہرویونیورسٹی کے طلباء کی آواز بھارت کے ایوانوں میں گونج رہی ہے اور انہیں اس بات پر کافی تشویش ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نہرو یونیورسٹی سے اٹھنے والی یہ آواز اب بھارت کی 40یونیورسٹیوں تک پہنچ گئی ہے

متعلقہ عنوان :