مارکیٹ میں تیل کی فراہمی میں کمی ، ایران نے سعودی عرب اور روس کی حمایت کردی ، سعودی عرب کی بڑی کامیابی، تیل کی قیمت بڑھنے لگی ، پاکستان میں بھی اضافے کا خدشہ

جمعہ 19 فروری 2016 09:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) ایران کی طرف سے سعودی عرب اور روس کے مارکیٹ میں تیل کی فراہمی میں کمی کے فیصلے کی تائیدکیے جانے کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں سات فیصد اضافہ دیکھاگیاجس کے بعد ایک مرتبہ پھر عالمی منڈی کیساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

ایران کے وزیرتیل بجان زنگانح نے اپنے وینزویلا، عراق اورقطری ہم منصب سے تہران میں دوگھنٹے سے زائد ملاقات کی اور کہاکہ مارکیٹ میں استحکام کے لیے تیل کی پیدوار میں کمی پہلا قدم ہے ، جنوری کی سطح پر پیداوار جاری رکھیں گے۔

خود مختار خام تیل کے تاجر فل ڈیوس کاکہناتھاکہ گرمیوں میں برینٹ تیل کی قیمت 35سے 45ڈالر متوقع ہے کیونکہ تاحال روزانہ کے 1.7ملین بیرل تیل فالتوآرہاہے لیکن وہ یہ توقع نہیں کرتے کہ ایک مرتبہ پھر یہ 30ڈالر سے نیچے چلاجائے گا‘۔