پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان،اوگرا نے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی،نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہو گا

ہفتہ 20 فروری 2016 08:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزارت پٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری اوگرا ارسال کر دی جس کے مطابق ہائی اکٹین 5.45 پیسے‘ پیٹرول 5.61 پیسے‘ مٹی کا تیل 4.72 پیسے اور ڈیزل 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ریکارڈ ٹیکسوں کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات میں کمی متوقع ہے۔ وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے مخالف ہیں کیونکہ اگر شرح سود میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اپریل سے پھر سے بڑھا دی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :