عام اور غریب آدمی کی تکالیف سے واقف ہوں ، عوام میں آنا چاہتا ہوں ،زبردستی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے ، پرویزمشرف ،ساری صورتحال سے نمٹ لوں پھر ملک کو اتنی ترقی دوں گا کہ دنیا دیکھے گی ، فوج کی طرح سیاست میں بھی سب سے آگے چلوں ، حکومت ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ، جس ملک کے وزیر اعظم کو آلو کے بھاؤ معلوم نہ ہوں وہ کیسے خوشحالی لا سکتا ہے ، ہر طرف بدحالی ہی بدحالی ہے،لوگوں کے لئے نوکریاں نہیں لیکن اپنے رشتہ داروں کو لاکھوں روپے کی نوکریوں سے نوازا جا رہا ہے۔ ہمارا منشور عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے ، بیٹھے بٹھائے تبدیلی نہیں آ سکتی ، ملک میں خوشحالی اور ترقی کے لئے قوم کا ہر فرد آگے بڑھے،اے پی ایم ایل فیڈرل کیپٹل کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب
پیر 22 فروری 2016 10:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عام اور غریب آدمی کی تکالیف سے واقف ہوں ، عوام میں آنا چاہتا ہوں لیکن زبردستی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے ، ساری صورتحال سے نمٹ لوں پھر ملک کو اتنی ترقی دوں گا کہ دنیا دیکھے گی ، فوج کی طرح سیاست میں بھی سب سے آگے چلوں گا ، جو حکومت ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ، جس ملک کے وزیر اعظم کو آلو کے بھاؤ معلوم نہ ہوں وہ کیسے خوشحالی لا سکتا ہے ، ہر طرف بدحالی ہی بدحالی ہے ، لوگوں کے لئے نوکریاں نہیں لیکن اپنے رشتہ داروں کو لاکھوں روپے کی نوکریوں سے نوازا جا رہا ہے۔
ہمارا منشور عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے ، بیٹھے بٹھائے تبدیلی نہیں آ سکتی ، جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔(جاری ہے)
ملک میں خوشحالی اور ترقی کے لئے قوم کا ہر فرد آگے بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مہرین آدم ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود ، کوآرڈی نیشن سیکرٹری مصطفی شاہ ، اے پی ایم ایل فیڈرل کیپٹل کے صدر راجہ حماد ، سردار رفیق ، مصطفی شاہ ، پیر علی ، بلال کاظمی ، سردار شاہ نواز ، چوہدری ناظم ، مشتاق گجر ، یٰسین عباسی ، وسیم عباسی ، ملک نور ، سید اقرار ، خرم میر ، ذیشان خان ، طارق عباسی ، فرخ جٹ سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پرویز مشرف نے کنونشن سے خطاب میں اپنی صحت کے حوالے سے اطلاعات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے جس کا علاج بیرون ملک سے کرانا چاہتا ہوں ، بلڈ پریشر بھی ہے لیکن صحت پہلے سے کافی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام آدمی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے پوری طرح آگاہ ہوں ، عوام کے لئے پینے کا صاف پانی تک میسر ہے نہ بجلی ، گیس دستیاب ہے۔ حکومت کا مقصد عوام کو خوشحالی اور ملک کو ترقی دینا ہوتا ہے ، جو حکومت یہ سب نہیں کر سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ قوم بدترین بدحالی کا شکار ہے ، لوگوں کے لئے نوکریاں نہیں ہیں ، غربت میں اضافہ ہو رہا ہے ، لوگوں کی آمدنی کم اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم عوام میں کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ آلو پانچ روپے کلو ہے تو لوگ ان پر ہنستے ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں خوشحالی اور ترقی کے لئے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو منظم ہو کر پارٹی کو آگے بڑھانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ میرا ٹیلی فونک خطاب کافی نہیں ، میں عوام میں آنا چاہتا ہوں ، فوج کی طرح سیاست میں بھی لیڈر کو ہمیشہ آگے ہونا چاہئے لیکن مجھے زبردستی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے اور مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں ، پہلے اس صورتحال سے نمٹ لوں پھر ملک کو اتنی ترقی دوں گا کہ دنیا دیکھے گی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ موجودہ حکمران اپنی دکان چمکانے کے لئے اسلام آباد میں دو نئے ہسپتال اسی فنڈ سے بنا رہے ہیں جس کی منظوری پرویز مشرف دور میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے لوکل باڈیز کا تصور دیا اور عوام کو صحیح معنوں میں اختیارات بھی دئیے ، موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ کے ڈر سے بلدیاتی انتخابات تو کرا دئیے لیکن اختیارات نہیں دئیے ، سکولوں کے باتھ روم کی چیکنگ وزیر اعظم کا نہیں عوام کے مقامی نمائندوں کا کام ہے۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف جب اقتدار میں آئے تو ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ملک کو دوبارہ غیر ملکی قرضوں کے چنگل میں پھنسا دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج ملک دوسروں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے ، غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر اداروں کو بیچا جا رہا ہے ، اگر ملک و قوم کو بچانا ہے تو پرویز مشرف جیسے نڈر لیڈر کی ضرورت ہے تا کہ ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے ، اداروں سے ٹکر لینا نواز شریف کی پرانی عادت ہے ، کبھی وہ سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑتے ہیں اور کبھی فوج سے ٹکر لے لیتے ہیں ، ملک نے اگر کوئی ترقی کی اور دہشت گردی میں کمی ہوئی ہے تو یہ سب فوج کے مرہون منت ہے ، رینجرز اور فوج آگے نہ بڑھتی تو حالات بہتر نہیں ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2005ء میں جب تباہ کن زلزلہ آیا تو بحالی کے لئے چار ارب ڈالر کی ضرورت تھی ، پرویز مشرف کے کہنے پر دنیا بھر سے سوا پانچ ارب ڈالر کی امداد ملی لیکن جب زرداری کے دور میں سیلاب آیا تو ایک ارب ڈالر بھی اکٹھا نہ ہو سکا ، اگر کسی نے وعدہ بھی کیا تو شرط رکھی کہ وہ یہ پیسہ اپنی این جی اوز کی نگرانی میں دیں گے تا کہ کرپشن نہ ہو۔ پرویز مشرف مضبوط ارادوں اور دلیری کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہیں اور انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کے بعد 22 اور 23 مارچ کو کراچی میں پارٹی سربراہ پرویز مشرف کی صدارت میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ کنونشن سے اے پی ایم ایل فیڈرل کیپٹل کے صدر راجہ حماد ، سیدہ فردوس ، حاجی مطلوب ، چوہدری افسر ، سید ہادی رضا رضوی ، راجہ ہارون ، نور الحسن ، سہیل انجم ، راجہ شاہد سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 22 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
مردم شماری صوبوں کے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے،وزیر اعلی سندھ، وفاق ہمارے تحفظات کو دور کرے، وفاق کی جانب سے مردم شماری کے لئے ہم سے پوچھا تک نہیں گیا،این ایف سی ایوارڈ میں بھی سندھ کے موقف کے ... مزید
-
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
کراچی، پروٹوکول کے باعث جاں بحق بسمہ کے والد کو ملازمت کا لیٹر جاری کر دیا گیا
-
گوادر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر قائم کر نے کا فیصلہ،گوادر پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے کوئی معمولی جگہ نہیں ، بلوچستان میں امن و امان اور ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ماروی میمن
-
ممتاز قادری کی رحم کی اپیل کا تاحال حکومت کوئی فیصلہ نہ کر سکی
-
کشمیر ی نوجوان نے اداکارہ میرا کو 100ایکڑ پر گھر ، خوبصورت گاڑی اور پانچ کروڑ روپے حق مہر دینے کی پیش کش کر دی
-
او پی ایف میں ساڑھے سات ارب روپے کی کرپشن ،سکینڈل کے مرکزی کردار سید نیئر حسین بخاری بیرون ملک فرار
-
ڈیرہ مرادجمالی،درندہ صفت افرادنے 8سالہ بچے کوجنسی زیادتی کے بعدبیدردی سے قتل کردیا،لاش صبح نالے سے ملی، آصف علی کے منہ اورپیشانی پرخنجروں کے وار،گلہ دباکرقتل کیاگیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ،مشیروزیراعلیٰ ... مزید
-
نیب کے خلاف کارروائی میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوتی جارہی ہیں، شیخ رشید احمد،میٹرو منصوبے کے ٹھیکیداروں کو بھی اسی ماہ کے آخر میں اٹھالیاجائے گا،جب حقیقت میں نیب اور رینجرز پنجاب میں داخل ہوگی ... مزید
-
چھٹی خانہ و مردم شماری کا فارم آؤٹ ہوگیا ، فارم میں خواجہ سراوٴں کا کوئی خانہ نہیں ہو گا، لاکھوں خواجہ سراوٴں کا ذکر کس جنس، کس آباد ی میں ہو گا، ابھی کچھ معلوم نہیں
-
جٹ برادری کا احتجاج‘ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نہر بند ہونے سے پانی کا شدید بحران‘ شہر میں پانی کی راشن بندی شروع‘ امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے
-
صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلری کلنٹن تیسرے مرحلے میں کامیاب،سابق صدر جارج بش کے بھائی جیب بش صرف 8.28 فیصد ووٹروں کی حمایت کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے
-
لبنان حزب اللہ اور عرب ممالک میں کسی ایک کا انتخاب کرے‘ بحرین ، حزب اللہ سعودی عرب، بحرین یا عرب ممالک کی نہیں لبنان کی سالمیت اور لبنان کے عرب تشخص کی دشمن ہے۔بحرینی وزیر خارجہ کا ٹوئیٹر پیغام
-
روس کی معاونت سے یمن میں مداخلت کی ایرانی دھمکی
-
مصر : قتل کے الزام میں 4 سالہ بچے کو عمر قید
-
شامی صدر اور اپوزیشن جنگ بندی کیلئے مشروط رضا مند ، یہ بات یقینی بنانا ہوگی دہشت گرد جنگ بندی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال نہ کریں،بشارالاسد
-
تیل کی پیداوار منجمدکرنے کے معاہدے سے عالمی سطح پر سرمایہ کار وں کو نقصان کا سامنا ،عالمی طاقتوں کے مابین تیل کی پیداوار منجمد کرنے کا معاہدہ بے وقت ہے،فار یکس ٹائم کی رپورٹ
-
حکومت نیب سے ناراض ہے نہ خوفزدہ،اس کے پرکاٹنے کی ہر گز کوشش نہیں کررہی ، چوہدری نثار ،پہلی مرتبہ چیئرمین نیب حکومت اوراپوزیشن کی رضامندی سے منتخب ہوئے اس سے پہلے مشرف یا آصف زرداری کی ایما پر منتخب ... مزید
-
کسی کے ”پر“ نہیں کاٹے ، ناخن بڑھ جائیں تو کاٹنا ضروری ہوتا ہے، پرویز رشید،نیب میں اصلاحات مشاورت سے کی جائینگی ،احتساب کا عمل جاری رہے گا ، کسی کو ترقی کی رکاوٹ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے ،وزیراعظم ... مزید
-
نیب کا پنجاب کے 50 طاقتور شخصیات کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ ،گورنر پنجاب ، حمزہ شہباز ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ، آصف نکئی ، راشدہ یعقوب ، رانا ثناء اللہ ، رانا مشہود کے خلاف تحقیقات ... مزید
-
کشمیر اٹوٹ انگ ہے پاکستان معاملات میں مداخلت سے باز رہے، بھارت، انگلی اٹھانے سے پہلے پاکستان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کی گیدڑ کی بھبھکیاں
-
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا بحران ہے،عمران خان، اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، خیبر پختونخوا میں گیس کے اتنے ذخائر موجود ہیں کسی دوسرے ملک سے معاہدے کی ضرورت نہیں،امریکی کمپنیاں ... مزید
-
وفاقی حکومت کا مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
-
عام اور غریب آدمی کی تکالیف سے واقف ہوں ، عوام میں آنا چاہتا ہوں ،زبردستی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے ، پرویزمشرف ،ساری صورتحال سے نمٹ لوں پھر ملک کو اتنی ترقی دوں گا کہ دنیا دیکھے گی ، فوج کی طرح سیاست ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز دو روز سے پامپور میں حملہ آوروں پر قابو نہ پاسکی ، لڑائی میں چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک،10زخمی ہوگئے ،فورسز کا ایک حملہ آور کو ہلاک کرنیکا دعوی
-
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سعودی وزارت حج حکام سے ملاقات ،سعودی حکومت نے امسال بھی پاکستانی حج کوٹے میں کوئی اضافہ نہیں کیا ، اس سال بھی 1لاکھ 43ہزار پاکستانی حج ... مزید
-
وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب سے داعش سمیت انتہاء پسند تنظیموں کی مکمل تفصیلات اور اعدادوشمار مانگ لیے
-
سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی،سیدخورشیدشاہ، پرائیویٹائزیشن کے نام پر حکومت نے اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے ،حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچ رہی ہے،حکومت سے پہلے کہاتھاکہ ... مزید
-
عذیز بلوچ سے تحقیقات کا آغاز آج سے ہو گا ،ایس ایس پی سٹی جے آئی ٹی کی ٹیم کے سربراہ مقرر
-
نواز،مودی ملاقات کے حوالے سے ہر فیصلے کی حمایت کریں گے۔ امریکہ ،دنیا میں کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر نہیں ہوا ،داعش کی پاکستان میں موجودگی یا غیر موجودگی کے حوالے سے کچھ نہیں ... مزید
-
پاک افغان سرحد کے اطراف مشترکہ فوجی آپریشن ہونا چاہئے، افغا ن سفیر، افغانستان‘ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں ہر گز ملوث نہیں کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال ہو نے کا تصور بھی نہیں کر ... مزید
-
پاکستان میں روزانہ10لاکھ ڈالرز کی ”سٹہ بازی“،رقم بھارت منتقل ہونے کا انکشاف،جواری مسلسل”موبائل رابطہ“ میں رہتے ہیں،سٹہ بازوں کی تعداد ”جہازوں“ سے زیادہ ہوگئی،معاشی دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا،ارکان ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.