سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی جے آئی ٹی نے کیس کارخ موڑدیا،فیکٹری میں آگ لگی نہیں لگائی گئی ،رحمان عرف بھولانے مالکان سے بھتہ مانگا

منگل 23 فروری 2016 09:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء)سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی جے آئی ٹی نے کیس کارخ موڑدیا،فیکٹری میں آگ لگی نہیں لگائی گئی ،رحمان عرف بھولانے مالکان سے بھتہ مانگا،نئی ایف آئی آردرج کرکے رحمان بھولا،حمادصدیقی اورزبیرکونامزدکیاجائے ،سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری حادثے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں لگنے والی آگ منظم دہشتگردی تھی ،آگ لگنے سے چنددن قبل رحمان بھولانے فیکٹری مالکان سے 20کروڑروپے بھتہ طلب کیاتھا،فیکٹری میں آگ آتش گیرمادے کے ذریعے لگائی گئی ،پنجاب فورنزک نے آتش گیرمادے کی تصدیق کردی اورآگ زبیرنے لگائی تھی ،سانحہ کی درج ایف آئی آرمیں بھتہ کے معاملے کونظراندازکیاگیااس واقعے کانیامقدمہ درج کرکے تمام حقائق لکھے جائیں اوررحمان بھولا،حمادصدیقی اورزبیرکوایف آئی آرمیں نامزدکیاجائے