پلڈاٹ کی سیاسی جماعتوں کی اندرونی جمہوریت پر 2015ء کی رپورٹ جاری ،جماعت اسلا می پہلے نمبر پر، مسلم لیگ (ن) سب سے کم اندرونی جمہوریت رکھنے والی جماعت قرار

منگل 23 فروری 2016 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) پلڈاٹ نے سیاسی جماعتوں کی اندرونی جمہوریت پر 2015ء کی رپورٹ جاری کردی ، جماعت اسلامی اندرونی جمہوریت میں پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) سب سے کم اندرونی جمہوریت رکھنے والی جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

پلڈاٹ سروے کے مطابق نیشنل پارٹی دوسری جمہوریت ہے تحریک انصاف تیسرے، اے این پی چوتھے اور پیپلز پارٹی پانچویں نمبر پر ہے (ن) لیگ جمہوریت کے طور پر کمزور ترین جماعت ہے سروے کے مطابق زیادہ تر سیاسی جماعتوں کی مقبولیت صرف پارٹی لیڈر کی مقبولیت کی مرہون منت ہے اکثر سیاسی جماعتوں میں انتخابات محض رسمی کارروائی ہوتی ہے اور سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ بھی غیر واضح طریقوں سے ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :