آئندہ پی ایس ایل کے لئے ایڈیشن میں وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ اس کی سپورٹ کریں، اعجاز الحق

بدھ 24 فروری 2016 10:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے لئے ایڈیشن میں وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ اس کی سپورٹ کریں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو تحفظ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے پاکستان کا امیج پوری دنیا کے سامنے آیا ہے اگر یہ پاکستان کے اندر منعقد ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پی ایس ایل پاکستان میں منعقد ہونا چاہیے اور چاروں صوبوں میں اس کا انعقاد ہونا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ آئندہ ہونے والے پی ایس ایل کو پاکستان میں منعقد کروایا جائے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کریں تاکہ وہ پاکستان اکر کھیل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعتوں کے اندر بھی انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ جمہوریت مزید مستحکم ہوسکے۔