نواز شریف حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ، وزیراعظم نے برطانوی شہریت کے حامل شخص کو این آئی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا چیئرمین لگادیا

بدھ 24 فروری 2016 10:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) نواز شریف حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ، وزیراعظم نے برطانوی شہریت کے حامل شخص کو این آئی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا چیئرمین لگادیا ہے ۔ این آئی سی ایل میں پہلے ہی اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق برطانوی شہریت کامل امین بندوکہ کو وزیراعظم نے این آئی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین لگایا ہے امین بندوکہ کے حوالے سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق انہوں نے برطانیہ میں ایک کمپنی بھی قائم کررکھی ہے اور برطانیہ حکومت کے کاغذات میں ان کی شہریت برطانوی لکھی گئی ہے امین بندوکہ پاکستان میں سولہ ملین کا ڈیفالٹر بھی ہے ان کی امین مل کمرشل بینک کی 72ملین کی ڈیفالٹر قرار دی گئی ہے اور اس مل کا ڈائریکٹروں میں امین بندوکہ بھی شامل ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پہلے ہی امین بندوکہ کی تعیناتی بارے تحقیقات شروع کررکھی ہے

متعلقہ عنوان :