آئندہ چند ماہ میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ،کمیٹی کی حتمی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہے، موجودہ حکومت 48سالہ پرانے قانون کو بدلنے جا رہی ہے ،الیکٹروننگ ووٹنگ کے لئے 3لاکھ مشنیں درکار ہوں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 24 فروری 2016 10:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی حتمی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہے، موجودہ حکومت 48سالہ پرانے قانون کو بدلنے جا رہی ہے ، الیکٹروننگ ووٹنگ کے لئے 3لاکھ مشنیں درکار ہوں گی۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہے ، یہ کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ساڑھے 4ہزار صفھات پر مشتمل تجاویز آئی تھیں ۔ پی ٹی آئی کے عارف علوی کو الیکڑانک ووٹنگ کمیٹی کا کنوینئر بنایا ہے ۔اگر الیکڑانک ووٹنگ پر ووٹ کرائیں تو اس کے لئے تین لاکھ مشینیں درکار ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 48سالہ قوانین کو بدلنے جا رہے ہیں۔اوورسیز ووٹرز کے حوالے سے رپورٹ کا انتظار ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کام مکمل ہو جائے گا ۔ ا نتخابی اصلاحات کی فائنل رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرینگے یہ کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :