آزاد کشمیر کیلئے قومی صحت پروگرام کا افتتاح،ہیلتھ کارڈ اسکیم میں کوئی سیاست نہیں ،عوام کوسہولتیں فراہم کرناحکومتوں کی ترجیح ہونی چاہئے،نواز شریف،قومی صحت اسکیم میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی صف پرہیں، قومی صحت پروگرام سے معاشرے کے مستحق افراد کو صحت کی سہولیات مفت میسر ہونگی ، صحت پروگرام سے صرف مظفرآباد نہیں پورا آزاد کشمیر مستفید ہو گا،پاکستان میں سب کچھ اچھا اور غریبوں کی زندگی میں سکون آنا چاہیے،ہیلتھ انشورنس پالیسی سے مظفراباد کے 80 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم کا مظفرآباد میں قومی صحت پروگرام کی افتتا حی تقریب سے خطا ب ، وزیراعظم کامظفرآباد کالج کے لیے10 کروڑ گرانٹ اور 2 بسیں دینے کا بھی اعلان

جمعہ 26 فروری 2016 10:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا کہ قومی صحت پروگرام کا آزاد کشمیر میں آغا ز حکومت اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، سیاست کو سیاست نہیں عباد ت سمجھتے ہیں ، غریب عوام کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،قومی صحت پروگرام مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے اس پربہت عرصے سے کام ہورہاہے ہیلتھ کارڈ سکیم صرف آزاد کشمیر کے 2اضلاع تک محدود نہیں ہو گی بلکہ آزاد کشمیر بھر کی عوام اس سے مستفید ہو گی ، ہیلتھ کارڈ کے حامل افراد کسی بھی ہسپتال میں عزت کے ساتھ اپنا علاج کر سکتے ہیں ،انکو رقم کم پڑھنے کی صورت میں ہستپال سے باہر نہیں نکالا جائے گا بلکہ بیت لمال سے 3لاکھ تک کی مزید رقم دی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مظفرآباد میڈیکل کالج میں قومی ہیلتھ پروگرام کے تحت کارڈ کی تقسیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے مظفرآباد کالج کے لیے10 کروڑ گرانٹ اور 2 بسیں دینے کا اعلان بھی کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے مستحق افراد میں از خود کارڈتقسیم کیے اور اس موقع پر انکے ہمراہ صدر سردار یعقوب ، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، وزیرامور کشمیر چوہدری طرجیس طاہر ، وزیرمملکت برائے صحت ،سائرہ افضل تارڑ ، وزیر صحت آزاد کشمیر سردارقمرالزمان، اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حید ، مریم نواز بھی مودجود تھیں وزیراعظم نے باری باری تمام افراد سے کارڈ مستحقین میں تقسیم کرائے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ اسکیم میں کوئی سیاست نہیں ،مظفرآبادکے بعدکوٹلی میں بھی ہیلتھ کارڈکااجراکیاجائیگا،کوشش ہیکہ صحت پروگرام کوگلگت اورفاٹامیں بھی لانچ کریں، انہوں نے کہا کہ یقین ہے پاکستان میں سب کچھ بہت اچھاہوجائیگا،سڑکوں کیساتھ بنیادی ضرورتوں کی بہتری کیلئے بھی کام ہوناچاہئے،ہم سیاست کوسیاست نہیں عبادت سمجھ کرکررہے ہیں ،پاکستان سے د ہشت گردی کاخاتمہ ہوناچاہئے،پاکستان غریب ملک ہے،ہماری آبادی20کروڑ ہے،غریبوں کی زندگی میں سکون بھی آناچاہئے،عوام کوسہولتیں فراہم کرناحکومتوں کی ترجیح ہونی چاہئے،اللہ نے ہمیں توفیق عطافرمائی کہ عوام کی خدمت کرسکیں،پاکستان سے بیماری،غربت،جہالت،بیروزگاری کاخاتمہ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی صحت پروگرام سے معاشرے کے مستحق افراد کو صحت کی سہولیات مفت میسر ہونگی ، صحت پروگرام سے صرف مظفرآباد نہیں پورا آزاد کشمیر مستفید ہو گا ، انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے باعث بھی لوگ بیماریوں کاشکار ہوتے ہیں ، جن کے پاس پیسے نہیں انکا علاج اب حکومت کرائے گی ،کارڈ کے حامل افراد کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کرا سکتے ہیں رقم کم پڑھنے کی صورت میں بیت المال سے رقم دی جائے گی ،ہسپتال سے مریضوں کو باہر نہیں پھینکنے دیں گے ،3لاکھ سے زائد اخرجات بیت المال دے گا ،انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ اسکیم میں کوئی سیاست نہیں اس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سب ایک پیج پر ہیں ،مظفرآبادکے بعدکوٹلی میں بھی ہیلتھ کارڈکااجراکیاجائیگا،کوشش ہیکہ صحت پروگرام کوگلگت اورفاٹامیں بھی لانچ کریں، وزیراعظم نے کہا کہ آج کل اسپتالوں میں کروڑوں کی باتیں ہوتی ہیں،گردوں کی پیوندکاری میں لاکھوں روپیکاخرچہ ہوتاہے، پیسوں کی کمی کے باعث لوگ علاج نہیں کراپاتے،10سال سے علیل لوگ اپناعلاج نہیں کراپارہے تھے،حکومت غریبوں کوباعزت علاج کی سہولتیں فراہم کررہی ہے،صحت اسکیم ہمارے منشور کا حصہ تھی ,قومی صحت پالیسی پربہت عرصے سے کام ہورہاہے،قومی صحت پالیسی حکومت کیلئے بہت بڑااعزازہے