وزیراعظم نے انسانی حقوق کاایکشن پلان منظورکرلیا،پرویز رشید، تعلیم کے شعبے کوفروغ پرخصوصی توجہ،انسانی حقوق کے تعلیم کے فروغ کیلئے ہرقسم کی رکاوٹ دورکی جائے گی،پریس کانفرنس

جمعہ 26 فروری 2016 10:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء)وفاقی وزیرپرویزرشیدنے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے انسانی حقوق کاایکشن پلان منظورکرلیا ہے جس کے تحت 750ملین روپے کابجٹ منظورکردیاگیا،جس کے تحت تعلیم کے شعبے کوفروغ پرخصوصی توجہ دی جائے گی اورانسانی حقوق کے تعلیم کے فروغ کیلئے ہرقسم کی رکاوٹ دورکی جائے گی جبکہ ایکشن پلان کے مطابق ایک نیشنل ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق نے ملکی وصوبائی حکومتوں کی باہمی مشاورت سے پاکستان میں انسانی حقوق کی بہتری کیلئے ایجنڈاتیارکیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایکشن پلان کے معاشرے میں انسانی حقوق کی بہتری کیلئے چاربنیادی نقطوں پرزوردیاہے ،جس میں خواتین کے حقوق،بچوں کے حقوق،اقلیتوں کے حقوق اورمزدورلوگوں کے حقوق شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایکشن پلان میں خاص طورپرتعلیم کے شعبے کے فروغ پربھی توجہ دی جائے گی ۔اوراس عزم پراتفاق ہواکہ انسانی حقوق کی تعلیم کے فروغ کیلئے ہرقسم کی رکاوٹوں کودورکیاجائیگا،اس کے علاوہ فنڈزکے صحیح استعمال اورانسان کی فلاح وبہبود پرخرچ کرنے کیلئے بات کی گئی ہے تاکہ عام انسان کی زندگی کوبہتربنایاجاسکے ۔اس حوالے سے اس بات پرزوردیاگیاہے کہ یہ میڈیاکی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں انسانی حقوق اوربہتری کیلئے اپناکرداراداکرے تاکہ معاشرے کوصحیح سمت پرگامزن کیاجاسکے،ایکشن پلان کے مطابق ایک نیشنل ٹاسک فورس قائم کی جارہی ہے ،جوانسانی حقوق کی بہتری کیلئے کام کریگی اوریہ ٹاسک فورس وزارت انسانی حقوق کی زیرنگرانی کام کریگی۔

اس حوالے سے ملکی اورصوبائی حکومتوں کی مشاورت سے 750ملین کابجٹ منظورکیاگیا،جس میں سے چارسوملین روپے انسانی حقوق کی تعلیم کیلئے مختص کئے گئے جبکہ 250ملین روپے اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مختص کئے ہیں اورسوملین روپے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی زدمیں آئے ہوئے غریب لوگوں کے لئے مختص کئے گئے

متعلقہ عنوان :