دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی نے پاک فوج کو بہترین ثابت کردیا،جنرل راحیل ،ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہو گا‘ فوج روایتی جنگ کے حوالے سے بہترین پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے،آرمی چیف نے چولستان میں بہاولپور کور کی جنگی مشقوں کا فضائی جائزہ لیا،آئی ایس پی آر

ہفتہ 27 فروری 2016 10:08

بہاولپور‘ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نے ہمیں بہترین فوج ثابت کیا ہے‘ ہمیں ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہو گا‘ فوج روایتی جنگ کے حوالے سے بہترین پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف نے بہاولپور کا دورہ کیا اور چولستان میں جاری بہاولپور کور کی جنگی مشقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نے ہمیں بہترین فوج ثابت کیا۔ ہماری فوج ہر طرح کے خطرے کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ جوانوں کے حوصلے کافی بلند ہیں اور بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ فوج روایتی جنگ کے لئے پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے۔ فوجیوں کا لڑائی کے لئے درکار فٹنس کا معیار انتہائی بلند ہے۔