کراچی،پی ایس او کے سابق جی ایم سید ذوالفقار علی جعفری ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم ہونے پر گرفتار

ہفتہ 27 فروری 2016 10:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق جنرل مینجر سید ذوالفقار علی جعفری کو ڈاکٹر عاصم کے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق جنرل مینجر سید ذوالفقار علی جعفری کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد سید ذوالفقار علی کو پرائیوٹ کار میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی کو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم ٹہرایا گیا ہے۔ جس کے بعد انکی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی ڈاکٹر عاصم کے دور میں سینئر منیجر پی ایس او تھے۔ ذوالفقار علی ڈاکٹر عاصم کے پڑوسی بھی ہیں۔