میں اب کوہلی کا مداح نہیں ہوں بلکہ شاہد آفریدی کا مداح ہوں ،عمر دارز

اتوار 28 فروری 2016 10:45

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں گھر پر بھارتی جھنڈا لہرانے والے ویرات کوہلی کے مداح عمر دراز کو رہا کر دیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہائی پانے کے بعد عمر دارز کا کہنا تھا کہ وہ اب کو ہلی کا مداح نہیں ہے بلکہ بلکہ شاہد آفریدی کا مداح ہوں ہے،کوہلی کے باعث انھیں تکلیف پہنچی ہے اس لیے اب وہ کوہلی کو پسند نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اپنی رہائی پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کا ان سے نادانستہ طور پر غلطی ہوگئی تھی۔جب ان سے کہا گیا کہ کھیل میں تو کسی کی بھی حمایت کی جاسکتی ہے اور بھارتی کھلاڑی کا مداح ہونا جرم تو نہیں ہے تو عمر دراز اس بات پر بضد رہے کہ اب وہ صرف شاہد آفریدی کے مداح ہیں۔اوکاڑہ کے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ سراج نے 50,000 روپے کے مچلکوں کے عوض گذشتہ روز عمر دارز کی ضمانت کی درخواست کی منطوری کی تھی۔