پیمرا کا وفاقی وزیرِاطلاعات کے تبصرے پر شاہد مسعود کی شکایت کا نوٹس لے لیا ، کاروائی کے لیے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوا دی گئی

پیر 29 فروری 2016 09:48

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) پیمرا نے اے آروائی نیوز چینل کے اینکرڈاکٹر شاہد مسعود کی وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات پرویز رشیدکی جانب سے سرکاری ونجی چینلز پر ان کے خلاف نشر کیے گئے الفاظ کے خلاف دائر شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شکایت کاروائی کے لیے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوا دی ہے۔جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنی دائرکردہ شکایت میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات کی جانب سے ان پر کی گئی تنقید پر پیمرا کو قوانین کے تحت کاروائی کی درخواست کی تھی۔

اپنی شکایت میں شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات کی جانب سے ان کے بارے میں ایسے مضخکہ خیز الفاظ استعمال کیے گئے جن سے نہ صرف ان کی دل آزاری ہوئی ہے بلکہ دنیا بھر میں ان کی شہرت کو بھی ٹھیس پہنچی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وہ سابق چئیرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ جیو اور اے آروائی ٹی وی چینلز پر بھی کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور انہیں دنیا بھر سے ان کے ناظرین کی طرف سے وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات کی جانب سے دی گئی "دھمکیوں" پرای میلز اور پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

کیونکہ وہ خبر سرکاری ٹی وی کے ساتھ ساتھ تمام نجی چینلز پر بھی نشر کی گئی اس لیے انہوں نے پیمرا سے مروجہ قوانین کے تحت کاروائی کی درخواست کی ۔ لٰہذا پیمرا نے شکایت کا اپنے قوانین کے تحت نوٹس لیتے ہوے اسے کونسل آف کمپلینٹس کو مزید کاروائی کے لیے بھجوا دیا ہے۔ یاد رہے کہ پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو بارہا مو ثر ایڈیٹورئیل کنٹرول اور تاخیری نظام نصب کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے جس کی بدولت ایسی شکایات کا ازالہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :