اب نیب کو ٹھیک کرنے کا وقت نہیں لوگ کہیں گے چوروں کو بچانے کے لیے ایسا کیا،خورشید شاہ، کرپٹ عناصر کا سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی اس کیخلاف سیاستدانوں کو جہاد کرنا ہو گا ، کرپٹ عناصر جہاں بھی ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ، جلسے سے خطاب

پیر 29 فروری 2016 09:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے نیب کو ٹھیک کرنے کا کہا تو ہماری کسی نے نہیں سنی اب نیب نے پنجاب میں کارروائیاں شروع کی تو کوئی پر کاٹنے اور کوئی دم پر پاؤں آنے کی بات کر رہا ، وزیراعظم نواز شریف کے جلد بازی کے بیان نے گڑ بڑ کر دی ہے اب نیب کو ٹھیک کرنے کا وقت نہیں لوگ کہیں گے چوروں کو بچانے کے لیے ایسا کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سکھر میں جلسے سے خطابکرتے ہوئے کیا ،خورشید شاہ نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں جو بھی ملک کے کسی بھی کونے میں کرپٹ ہے اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی اس کیخلاف سیاستدانوں کو جہاد کرنا ہو گا ، کرپٹ عناصر جہاں بھی ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نیب کو ٹھیک کرنے کا کہا تو کسی نے نہیں سنی اب نیب والے اپنے گلے پڑے تو ٹھیک کرنے کا کہ رہے ہیں ، نیب کو ٹھیک کرنے کا وقت اب چلا گیا اب کوئی اقدامات اٹھایا گیا تو لوگ کہیں گے چوروں کو بچانے کے لیے ایسا کیا گیا خورشید شاہ نے کہا کہ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے ملک کا امن بحال ہوا ، جس پر پوری قو م انکی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے ، توسیع لینے یا نہ لینے کو طول دینا مناسب نہیں ، دہشت گردی کیخلاف پیپلز پارٹی کا موقف واضع ہے ، ہم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلح افواج پاکستان اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو بچانے کے لیے ن لیگ کا ساتھ ، ن لیگ سے چاہیے کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہو جمہوری نظام ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا ملکی ترقی کا انحصار جمہوریت پر ہے ،عوام جمہوریت کی حفاظت کر نا اچھی طرح جانتے ہیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لیے قربانی دی ہیں پی پی پی کا بچہ بچہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیتا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ، کالا باغ ڈیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے پہلے ٹھارہ ڈیم بنائے جا ئیں پھرسوچیں گے، انہوں نے کہا پی آئی اے کو ختم کر کے نیا ادارہ بنانا کہاں کی منطق ہے پیپلز پارٹی مزدوروں کا استخصال کرنے کی کسی کواجازت نہیں دے گی ۔

متعلقہ عنوان :