وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایمنسٹی ٹیکس سکیم میں 15 روزہ توسیع کی منظوری کا اعلان

منگل 1 مارچ 2016 02:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایمنسٹی ٹیکس سکیم میں تاجروں کی تجویز پر15دن تک توسیع کی منظوری کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام پر ایمنسٹی ٹیکس سکیم کے تحت تاجروں کو ٹیکس میں لانے میں ناکامی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ،وزارت خزانہ ایک بار پھر ایمنسٹی ٹیکس سکیم کی مدت میں توسیع کرکے ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ میں تاجروں کو شامل کرنے کا ہدف دیدیا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح0.4فیصد تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ایمنسٹی ٹیکس سکیم کے تحت22کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بعض تاجروں کو اس سکیم کو سمجھنے میں وقت لگے گا

متعلقہ عنوان :