ہم حکومت بنا نہیں سکتے لیکن جس کی حکومت گرانے پر آجائیں اسے ووٹر بچا بھی نہیں سکتے،مولانا فضل الرحمن

بدھ 2 مارچ 2016 09:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم حکومت بنا نہیں سکتے لیکن جس کی حکومت گرانے پر آجائیں اسے ووٹر بچا بھی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء الله کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ رانا ثناء الله خوش فہمی میں نہ رہیں یہ درست ہے کہ ہم حکومت نہیں بنا سکتے لیکن ہم جس کی حکومت گرانے پر آجائیں اسے اس کے اپنے ووٹر بھی نہیں بچاسکتے حکومت بنا نہیں سکتے تو گرانے کا فن ہمیں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :