نیب نے واجد شمس الحسن کے گرد شکنجہ سخت کردیا،فنڈز میں کروڑوں روپے کی خورد برد میں 15 مارچ کو طلب، تفصیلی سوال نامہ بھی بھجوا دیا گیا،میڈیا رپورٹس،شاہ خرچیوں سے قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کا الزام، 9 نکاتی سوال نامے کا فوری جواب دینے کا تحریری پیغام

جمعرات 3 مارچ 2016 10:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے گرد نیب نے شکنجہ سخت کردیا۔ فنڈز میں کروڑوں روپے کی خورد برد میں پندرہ مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واجد شمس الحسن کو تفصیلی سوال نامہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ شاہ خرچیوں سے قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کا الزام ہے۔

9 نکاتی سوال نامے کا فوری جواب دینے کا تحریری پیغام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوالات میں واجد شمس الحسن سے پوچھا گیا کہ ٹیلی فون کی مدمیں 30 لاکھ پاؤنڈ کیسے خرچ ہوگئے۔ 2 لاکھ پاؤنڈ کے متفرق اخراجات کا حساب کتاب کہاں ہے۔ ہائی کمیشن نے بینک اکاؤنٹ سے 1 لاکھ پاؤنڈ نکالے اور 27 لاکھ امریکی ڈالر کی ضیافتیں اڑانے کا بھی جواب مانگا گیا ہے۔ 23 ہزار پاؤنڈ کے اخراجات کا تو کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ سابق ہائی کمشنر سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ انہوں نے 42 سو پاؤنڈ کے ائیر ٹکٹ قواعد سے ہٹ کر کیوں خریدے اور چارٹرڈ طیاروں پر 1500 پاؤنڈ کیوں خرچ کئے ۔ نیب کے مطابق واجد شمس الحسن 15 مارچ کو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :