سرتاج عزیز کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات ،علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 4 مارچ 2016 09:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء) پاکستانی امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر سوسان رائس سے ملاقات کی اور پاک بھارت تعلقات میں ہونیوالی مثبت پیش رفتوں سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداروں کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے دوران رائس نے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے درپیش چیلنجز پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا بیان میں کہا گیا ہے کہ سرتاج عزیز نے رائس کو پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے حالیہ مثبت پیش رفتوں سے آگاہ کیا انہوں نے سوسان رائس کو یقین دہانی کرائی کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان افغان حکام کو تمام تر ضروری معاونت فراہم کریگا بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحدی مینجمنٹ میں بہتری خطے میں دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کی کوششوں میں حتمی کامیابی کیلئے انتہائی اہم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے پاک امریکہ موجودہ دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا سوسان رائس نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک جوہری سکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے واشنگٹن کے دورے پر نظر رکھے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :