لاہور، عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی مزید توسیع کر دی ،ہر پاکستانی کیلئے بیرون ملک سفر سے پہلے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہو گا

ہفتہ 5 مارچ 2016 09:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے ۔ ہر پاکستانی کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ذیلی تنظیم انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن ایمرجنسی کمیٹی کا 8واں اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا ہے ۔ اجلاس میں شرکاء نے پولیو کے ابھی بھی ایک خطرہ قرار دیا ہے ۔میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے میں پولیو وائرس پھیلا رہے ہیں اوردونوں ممالک پوری دنیا میں پولیو وائرس پھیلانے کے حوالے سے خطرنا ک ہے اس لیے ان میں عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے اس پابندی کا اطلاق26فرورری سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :