تحریک انصاف کاعدالتی کمیشن کے ذریعے مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ،متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط کا الزام بھی غیر معمولی نوعیت کا ہے،نعیم الحق

ہفتہ 5 مارچ 2016 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء)تحریک انصاف نے عدالتی کمیشن کے ذریعے مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، مصطفی کمال نے الطاف حسین اور رحمن ملک پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط کا الزام بھی غیر معمولی نوعیت کا ہے تقریباً تین دہائیوں سے اسی نوعیت کے الزامات سننے کو مل رہے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ بغیر کسی مصلحت کے حقائق کو قوم کے سامنے رکھا جائے عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعے مصطفی کمال کے الزامات کی فوری تحقیقات کی جائیں