امریکہ کی آئندہ سمت پاکستان ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکی فوج کو افغانستان میں مزید رہنا چاہیے تاکہ پاکستان کے جوہری اثاثو ں کو محفوظ رکھا جاسکے ، امریکی صدارتی امیدوار

ہفتہ 5 مارچ 2016 09:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ریپلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ابھی افغانستان میں موجود رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کا ہمسائیہ پاکستان ایسے جوہری ہتھیاروں کا حامل ہے جنہیں محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپلیکن صدارتی مباحثے کے دوران افغانستان بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی امریکہ کا افغانستان میں موجود رہنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ ہماری آئندہ سمت پاکستان ہے جو کہ جوہری ہتھیاروں کا حامل ہے اور ہمیں ان جوہری اثاثوں کو بھی محفوظ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت بھی ایک جوہری ملک ہے تاہم اس کی فوج طاقتور ہے جو اپنے جوہری اثاثوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے