مصر نے منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب فرانسیسی شخص کو ڈومینیکن رپبلک کے حوالے کر دیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:26

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء)مصر نے منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ایک فرانسیسی شخص کو ڈومینیکن رپبلک کے حوالے کر دیا ہے۔سنہ 2013 میں دو ہوابازوں کو کوکین سے بھرے 26 سوٹ کیس لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔انھیں 20 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن اپیل کے سماعت کے دوران وہ فرار ہو گئے اور فرانس جانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

کرمنالوجسٹ اور ایوی ایشن کے ماہر کرسٹوف ناڈن پر الزام ہے کہ انھوں نے ان دونوں کے فرار کی منصوبہ بندی کی۔ڈومینیکن رپبلک کے پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ انھیں لے کر ایک جہاز جمعے کی صبح سینٹتو ڈومیگو کے ہوائی اڈے پر اترا ہے۔کرسٹوف ناڈن کو مصر میں چار فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ مصر کیوں گئے اور وہاں کیا کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :