خیبرپختونخواہ اسمبلی نے ایشیاکی پہلی کمپیوٹرائزڈاسمبلی کامنفرد اعزازحاصل کرلیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء)خیبرپختونخواہ اسمبلی نے ایشیاکی پہلی کمپیوٹرائزڈاسمبلی کامنفرداعزازحاصل کرلیا،انٹرنیٹ کے ذریعے اسمبلی کی کارروائی دنیابھرمیں دیکھی جاسکے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی کاتمام ریکارڈکمپیوٹرائزڈکردیاگیاہے اوراب اسمبلی کی تمام کارروائی انٹرنیٹ کے ذریعے دنیامیں کہیں بھی دیکھی جاسکے گی ،اس منصوبے پرساڑھے سات کروڑروپے لاگت آئی خیبرپختونخواہ اسمبلی ایشیاکی پہلی کمپیوٹرائزڈاسمبلی بن گئی ہے جسے یہ منفرداعزازحاصل ہے

متعلقہ عنوان :