ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، تحقیقات کیلئے شکیل شیخ کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی قائم ،کمیٹی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور ٹیم کی سلیکشن پر تحقیقات کرکے فوری رپورٹ دے ، شہریار خان

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شکیل شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ، اقبال قاسم ، مصباح الحق ، یونس خان اور شکیل شیخ شامل ہیں شکیل شیخ کمیٹی کی سربراہی کرینگے ۔ چیئرمین پی بی نے کہا کہ کمیٹی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور ٹیم کی سلیکشن پر غور کرے گی تحقیقاتی کمیٹی فوری طور پر رپورٹ دے چیئرمین نے مزید کہا کہ کمیٹی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور آگے کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :