پاکستانی کرکٹر نے ڈی سی او کرکٹ کپ کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:10

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) پاکستانی کرکٹر نے ڈی سی او کرکٹ کپ کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ گوجرانوالہ کے کھلاڑی نے 76گیندوں پر 277رنز بنا کر باوٴلروں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

(جاری ہے)

جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں جاری ڈی سی او گولڈ کپ ٹی ٹونٹی کے میچ میں نوید نذیر کرکٹ کلب کے کھلاڑی احمد میر نے معروف ینگ ماڈل ٹاوٴن کرکٹ کلب کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے26چھکوں اور24چوکوں کی مدد سے صرف76گیندوں پر انفرادی 277جبکہ مقررہ 20اووروں میں اپنی ٹیم کو 350رنز کے مجموعے تک پہنچا دیا۔

نوجوان کھلاڑی احمد منیر کی تاریخ ساز اننگز کے باعث مخالف ٹیم بہتر ین کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کے با وجود صرف 80رنز پرہی ڈھیر ہو گئی۔ ڈی سی او گوجرانوالہ نے نوجوان کھلاڑی کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :