وزیراعظم11 مارچ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، نوازشریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اتوار 6 مارچ 2016 11:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)سعودی عرب کے فرمانرواسلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم میاں نوازشریف گیارہ مارچ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے،نوازشریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ اہم وزراء اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی ریاض روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سعودی عرب سمیت اتحاد میں شامل 34ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں مسلم ممالک کو دہشتگردی کے درپیش خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔ سعودی عرب کی قیادت میں داعش سمیت دیگر دہشتگردگروپوں کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔سعودی عرب میں 3مارچ سے دنیا کی سب بڑی فوجی مشقیں جاری ہیں۔فوجی مشقوں میں پاکستان،ترکی،مصر،اردن، مراکش، ملائیشیا سمیت 20ممالک شریک ہیں