ٹنڈوالہ یار ، ایک اور حوا کی بیٹی شوہر کے ہاتھوں جھلس گئی،شوہر نے گھریلو تکرار کے باعث بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے فوری رپورٹ طلب ،مقدمہ درج

پیر 7 مارچ 2016 09:28

ٹنڈوالہ یار ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء) ٹنڈوالہ یار میں ایک اور حوا کی بیٹی شوہر کے ہاتھوں جھلس گئی نوحی گاوٴں کے گلزار احمد نے گھریلو تکرار کے باعث اپنی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی متاثرہ خاتون سول اسپتال ٹنڈوالہ یار میں طبی امداد کے بعد حیدر آباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا آئی جی سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے فوری رپورٹ طلب کر لی متاثرہ خاتون کے بھائی کی فریاد پر بکیرا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیاتا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے نواحی گاوٴں کوڑوداوٴدانی میں گھریلو تکرار کے باعث گلزار احمد دائیدانوں نے اپنی بیوی خانزادی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون 60فیصد جھلس گئی جسے ٹنڈوالہ یار سول اسپتال میں طبی امداد کے لئے لایا گیا یہاں سے فوری طور پر اسے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا واقع کے بعد متاثرہ خاتون کا شوہر فرار ہو گیا اس واقع کی میڈیا پر تشہیرکے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار شاہ جہان خان سے رپورٹ طلب کر لی جس کے بعد متاثرہ خاتون کے بھا ئی نور محمد نے بکیرا تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جس کے بعد ایس ایچ او بکیرا نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے

متعلقہ عنوان :