پارٹی منشور کے مطابق اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیئے ہیں،عمران خان، بلدیاتی نظام میں مسئلے پیدا ہوں گے لیکن بہت جلد اس پر قابو پالیا جائے گا ،چند مفاد پرست افراد بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جسے کا میاب نہیں ہونے دینگے،خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن میں خطاب

منگل 8 مارچ 2016 10:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں مسئلے پیدا ہوں گے لیکن بہت جلد اس پر قابو پالیا جائے گا تاریخ میں سب سے زیادہ بلدیاتی نمائندے ہمارے حکومت نے دیئے ہیں چند مفاد پرست افراد بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جسکو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں ہونے والی صوبہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن میں خطاب کے دوران بلدیاتی نمانئدوں نے پلے کارڈ اٹھا کر اعزازیہ نا منظور نامنظور کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر عمران خان انتہائی جذباتی ہو گئے انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے لیکن لوگ اس موقع کو ضائع کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے پاس اس وقت پاکستان کا بہترین نظام موجود ہے لیکن آپ اپنے ذاتی مفاد کے لئے نعرے لگا کر احتجاج کر رہے ہو انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اس لیئے کروائے ہیں کہ اس میں منتخب ہونے والے نمائندے عوام کی خدمت کرے اسکا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اپنی مفادات کیلئے نعرے بازی کرے اور صرف اپنی ذات تک محدود رہیں انہوں نے نماندوں پر واضح کیا کہ آپ کو عوام کی بے لوث خدمت کا موقع ملا ہے، اس کا فائدہ اٹھائیں حکومت کی تعریف کے بجائے دو تین سو لوگ مجھے پلے کارڈ دکھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام ہے مسئلے پیدا ہوں گے لیکن وقت کے ساتھ قابو پائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بلدیاتی اختیارات ہم نے دیئے۔

اس موقع پرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی منشور کے مطابق اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کر دیئے ہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے ۔

متعلقہ عنوان :