شہباز تاثیر کی بازیابی خوش آئند ہے،پیپلز پارٹی دور میں ایوان صدر سے مولانا عبدالعزیز کے ساتھ نرمی برتنے کے احکامات جاری کئے جاتے،وزیرداخلہ،مولانا عبدالعزیز کے خلاف2013سے قبل 33مقدمات درج کئے گئے جس میں کچھ بہت زیادہ سنگین تھے، سابق حکومت نے عدالتوں سے رجوع نہیں کیا،ایچ الیون میں 20 کنال زمین الاٹ کی گئی،لشکر طیبہ سمیت 61کالعدم تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا ،8ہزار افرد پر شیڈول فور کے تحت بیرون ممالک جانے پر پابندی، بنک اکاؤنٹس، آمدنی کے ذرائع اور پاسپورٹ کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی،نیشنل ایکشن پلان کے10 نکات کا تعلق صوبوں سے ہے، وفاقی حکومت کے ذمے 15نکات پر بہتر عمل درآمد ہورہاہے 5 نکات پر پیش رفت کم ہے جس کو تیز کیا جائے گا،سینٹ میں اظہار خیال

بدھ 9 مارچ 2016 10:39

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروا ئیاں جاری رہیں گی،مولانا عبدالعزیز سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے ،پیپلز پارٹی کے دور میں ایوان صدر سے مولانا عبدالعزیز کے ساتھ نرمی برتنے کے احکامات جاری کئے جاتے تھے، اسلام آباد کے سیکٹرایچ الیون میں مولانا عبدالعزیز کو 20 کنال زمین الاٹ کی گئی اور ان کے خلاف درج 33مقدمات پر حکومت کی جانب سے عدالتوں سے رجوع نہیں کیا گیا تھا، لشکر طیبہ سمیت 61کالعدم تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ،ملک میں 8ہزار سے زائد افرد پر شیڈول فور کے تحت بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد ہے ان کے بنک اکاؤنٹس،آمدنی کے ذرائع اور پاسپورٹ کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی ،سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی نہایت خوش آئندہ اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ارکین سینٹ کے سوالوں کے جوابات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پورے پاکستان میں بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں وفاق نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے دہشت گرد حملوں کی بروقت اطلاعات کے باوجود حملے ہونے کے بعد صوبائی حکومتوں کو مورود الزام نہیں ٹھہرایا ہے کیونکہ الزام تراشی سے ملک کمزور جبکہ دہشت گرد طاقتور ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے 10 نکات کا تعلق صوبوں سے ہے جبکہ وفاقی حکومت کے ذمے 15نکات پر بہتر عمل درآمد ہورہاہے تاہم 5 نکات پر پیش رفت کم ہے ان پر پیش رفت کو تیز کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ مدراس اصلاحات پر بھی بہتر انداز میں عمل ہورہا ہے اور صرف دو ہفتوں میں مدارس کے سلسلے میں اتفاق رائے کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ نیکٹا کیلئے 1ارب30کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم نیکٹا کی خالی آسامیوں کو پر کرنے میں وقت لگے گاانہوں نے کہاکہ فاٹا میں افغانستان سے پیغام رسانی کو روکنے کیلئے افغان حکومت کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں اور اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ فاٹا ریفارم کے حوالے سے عسکری اور سیاسی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں ان کمیٹیوں میں اس وقت پارلیمینٹریں کا کوئی کردار نہیں ہے تاہم جب ان اصلاحات کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا جائے تو اس کو ایوان کے سامنے رکھیں گے انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق نیکٹا ایک خودمختار ادارہ ہے اور تمام معاملات کی نگرانی وزیر اعظم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ نیکٹا بجٹ اور دیگر امور میں نیکٹا مکمل طور پر خودمختار ہے مگر بدقسمتی سے سابقہ ادوار میں نیکٹا کو کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے آنے کے بعد نیکٹا کے چیف سمیت افسران کا تقرر کیا گیاہے اور اس میں وزارت داخلہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے گذشتہ ڈیڑھ سالوں میں نیکٹا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد رہنا ہوگااور اخری دہشت گرد کے خاتمے کے بعد ہی ہماری کامیابی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے61کالعدم تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا ہے اس وقت پورے ملک سے 8200افراد کو شیڈول فور میں ڈال کران پر بیرون ممالک جانے میں پابندی لگائی اور ان کا ڈیٹا بنکوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں تاکہ ان کے اکاؤنٹس بند کریں گے ا ن کے اسلحہ لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر مصروفیات کا پتہ چلائیں گے انہوں نے کہاکہ لشکر طیبہ بلیک لسٹ پر ہے اور جس وقت یہ کالعدم تنظیم کے طورپر سامنے آئے گی تو اس کو شیڈول فور میں بھی ڈالا جائے گا انہوں نے کہاکہ کراچی میں پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ہزاروں ملزم رہا ہوجاتے ہیں اس کی ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ مولانا عبدلعزیز کے خلاف2013سے قبل 33مقدمات درج کئے گئے جس میں کچھ بہت زیادہ سنگین تھے اور اس کی تفتیش گذشتہ دور حکومت میں ہوئی انہوں نے کہاکہ لال مسجد اپریشن کے دوران سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور اس کے بعد مولانا عبدالعزیز کو ڈیر ہ غازی خان لے جایا گیا مگر وہاں سے لاکر اس کو ایک ولا میں رکھا گیا اور اس کے بھتیجے کو لال مسجد کا خطیب بنایا گیا اور اس وقت کی حکومت نے مولانا عبدالعزیز کو 20کنال زمین ایچ11میں دی اس کے بعد مولانا عبدالعزیز کو اسلام آباد واپس لایا گیا اور یہ تمام اقدامات سابقہ ادوار میں ہوئے ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ سابقہ دور میں مولانا عبدالعزیز کے ساتھ تمام تر نرمی کیلئے ایوان صدر سے احکامات جاری کئے جاتے تھے انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز 28مقدمات میں بری جبکہ تین مقدمات میں 45روپے جرمانہ ہوا انہوں نے کہاکہ بہت سارے مقدمات میں پولیس کی ناقص تفتیش کا زکر کیا گیا اور اس کے خلاف سابقہ دور میں کوئی اپیل نہیں کی گئی تھی انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز کو سابقہ ادوار میں پولیس گارڈ ز دئیے گئے تھے موجودہ حکومت نے اس کا خطبہ بند کرایا اور اس سے پولیس گارڈز واپس لئے انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کسی نے بھی شکایات درج نہیں کرائی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں جامعہ حفصہ کے سلسلے میں مسائل کا سامنا تھااور مولانا عبدالعزیز کو سیکورٹی عدالت کے حکم پر دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ کراچی سے چند افراد اکر سول سوسائٹی کے نام پر لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے سامنے کھڑے ہوکر ان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں اور پھر تھانے میں جاکر ایف آئی آر درج کراتے ہیں کہ مجھے مولانا عبدالعزیز نے دھمکیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز سمیت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کرانا ایک خوش آئندہ عمل ہے اور یہ آج کے دن کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔