پی آ ئی اے نے مانچسٹر جانے والے مسافروں کے لیے سامان کی حد میں اضافہ کردیا ،اکانومی کلاس کے مسافر 55 جبکہ بزنس کلاس 60 کلو گرام سامان ساتھ لے جاسکیں گے

بدھ 9 مارچ 2016 10:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) قومی ائر لائن نے پاکستان سے مانچسٹر جانے والے مسافروں کو درپیش مشکلات کے باعث ان کے لیے سامان کی حد میں اضافہ کردیا ، سامان کی حد میں اضافے کے بعد اکانومی کلاس کے مسافر 55 جبکہ بزنس کلاس 60 کلو گرام سامان ساتھ لے جاسکیں گے ۔

(جاری ہے)

قومی ائر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لئے مانچسٹر کے لئے اضافی سامان کی حد میں اضافہ کردیا ہے پاکستان سے مانچسٹر جانے اور آنے والے اکانومی کلاس کے مسافروں کو اب 55 کلو گرام سامان ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ بزنس کلاس کے مسافروں کو 60کلو گرام سامان کی اجازت ہوگی ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ سامان کی حد میں اضافے کا فیصلہ مسافروں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے کیا گیا ہے