شاہد خاقان عباسی‘پنجاب کے 4 وزراء سمیت28اہم لوگوں کیخلاف نیب کے کیس ہیں ‘شیخ رشید احمد کا دعویٰ،ایم کیوایم کے10 سے زائدلوگ مصطفی کمال کیساتھ آرہے ہیں ‘ہو سکتا آنیوالے دنوں میں دیگر جماعتوں میں سے بھی ”مصطفی کمال “سامنے آئے ‘تحفظ حقوق نسواں بل ”بکواس “ہے اور یہ بل مجھے پر لاگو نہیں ہوتا ‘ امر یکہ بھارت کیساتھ ملکر پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ کو ختم کر نا چاہتے ہیں ‘اسمبلیوں میں کوئی اہم معاملہ نہیں آتا فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں ‘2016سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہے ‘حکمران نیب کے سامنے دیوار چین کھڑے کر رہے ہیں ‘شر یف برادارن نیب سے اپنے پیاروں کو بچانا چاہتے ہیں‘سر براہ عوامی مسلم لیگ کا انٹر ویو

جمعرات 10 مارچ 2016 10:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی‘پنجاب کے4وزراء سمیت28اہم لوگوں کیخلاف نیب کے کیس ہیں ایم کیوایم کے10 سے زائدلوگ مصطفی کمال کیساتھ آرہے ہیں ‘ہو سکتا آنیوالے دنوں میں دیگر جماعتوں میں سے بھی ”مصطفی کمال “سامنے آئے ‘تحفظ حقوق نسواں بل ”بکواس “ہے اور یہ بل مجھے پر لاگو نہیں ہوتا ‘ امر یکہ بھارت کیساتھ ملکر پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ کو ختم کر نا چاہتے ہیں ‘اسمبلیوں میں کوئی اہم معاملہ نہیں آتا فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں ‘2016سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہے ‘حکمران نیب کے سامنے دیوار چین کھڑے کر رہے ہیں ‘شر یف برادارن نیب سے اپنے پیاروں کو بچانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب کے پاس لوگوں کے خلاف ثبوت ہے مگر نیب کے پاس لوگوں کے خلاف بہت بڑے ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری میں ہمت ہے تو پاکستان آکر بات کر یں کیونکہ جو رواں سال پاکستان کی سیاست میں آگے نہیں آئیگا وہ ختم ہو جا ئیگا پیپلزپارٹی پنجاب میں کام کر نا چاہتی ہے تو پہلے انکو عوام کے پاس آنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جو نیب بڑے کر پشن کر نیوالوں کو پکڑ نہیں سکتی تو پھر نیب کے رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نیب کے بارے وہ زبان استعمال کرتے ہیں جو کوئی ایس ایچ او کسی غر یب کے بارے میں استعمال کرتا ہے پاکستان میں غر یب اور امیر کیلئے الگ الگ قانون ہے حکمرانوں میں جرات ہے تو یہ نیب کے قوانین میں تبدیلی کر کے دکھائے ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پر ویز مشرف کو کوئی سزا ہوگی اور نہ ہی وہ سیاست میں کوئی اہم رول اداکر یں گے ۔