پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات آئندہ ماہ متوقع، ملاقات جوہری سلامتی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہوگی‘سرتاج عزیز کی بھارتی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 مارچ 2016 11:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات آئندہ ماہ متوقع ہے ۔ نواز مودی ملاقات جوہری سلامتی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ جوہری سلامتی سربراہ کانفرنس آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہوگی اور وزیراعظم محمد نواز شریف امریکی صدر کی دعوت پر امریکہ جاسکتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آئیں گے اور امکان ہے کہ دونوں وزراعظم کی واشنگٹن میں ملاقات ہو۔

متعلقہ عنوان :