پاکستان سستی ترین نیوکلیئر بجلی پیداوار بڑھانے میں کامیاب ،چشمہ فور نیوکلیئر بجلی گھر سے 680 میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شر وع ہو گی

اتوار 13 مارچ 2016 11:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) پاکستان سستی ترین نیوکلیئر بجلی پیداوار بڑھانے میں کامیاب ہوگیا۔ چشمہ فور نیوکلیئر بجلی گھر سے 680 میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شر وع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چشمہ نیوکلیئر تھری اور فور بجلی گھر کا کام 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ صرف چشمہ فور نیوکلیئر بجلی گھر سے 680 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 680 میگاواٹ بجلی گریڈ سٹیشن میں داخل ہونے کے بعد ملک کے توانائی بحران میں کمی آ ئے گی۔

متعلقہ عنوان :