ایف آئی اے کی جانب سے بیان قلمبند کرانے کے لےئے سرافراز مرچنٹ کو سمن جاری ،سرافراز نے مشاورت کے لیے آج اپنے وکلاء کی ٹیم کو بلا لیا

پیر 14 مارچ 2016 09:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے بیان قلمبند کرانے کے لیے لندن میں مقیم پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ کو سمن جاری کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے آج پیر کو اپنے وکلاء کی ٹیم کو بلا لیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بھیجا گیا سمن سرفراز مرچنٹ نے وصول کر لیا ہے او ر انہوں نے ایم کیو ایم کی ”را“ سے مبینہ فنڈنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے مشاورت کے لیے اپنی قانونی ٹیم کو آج پیر کو طلب کر لیا ہے ، قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سرفراز مرچنت فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنا بیان پاکستان میں آکر ریکارڈ کروائیں گے یا لندن میں ہی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس کی تصدیق کر دی ہے اور انکا کہنا تھا کہ وہ قانون ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ بیان پاکستان میں جاکر ریکارڈ کروایا جائے یا لندن میں ہی ، واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ منی لانڈرنگ کے شریک ملزم ہیں اور ان سے بھی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تفتیش کر چکی ہے ۔