فاٹا آپریشن اختتام کی جانب سے بڑھ رہا ہے ، بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، آرمی چیف ، آپریشن ضرب عضب کا دائر کار مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،طویل استحکام کے لئے اپنی کامیابیوں کو ٹھوس بنانا ہوگا،کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب ، کورکمانڈرز کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے امور پر غور ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اظہار اطمینان ،متاثرین کی جلد بحالی پر زور

منگل 15 مارچ 2016 09:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائر کار مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ، فاٹا آپریشن اپنے اختتام کی جانب سے جارہا ہے، بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، طویل استحکام کے لئے اپنی کامیابیوں کو ٹھوس بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے امور پر غور کیا گیا کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیاگیا آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائر کار مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور سرحد سے دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے فاٹا آپریشن کے اختتام کی جانب جارہے ہیں اب ہمیں آگے کا سوچنا ہے اب آپریشن کے بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ہمیں ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کو بڑھانا ہوگا اور طویل استحکام کیلئے اپنی کامیابیوں کو ٹھوس بنانا ہوگا کانفرنس میں فاٹا کے متاثرین کی جلد بحالی پر بھی زور دیا گیا

متعلقہ عنوان :