حکومت 27 مارچ تک حقوق نسواں بل واپس نہیں لیتی اور آئین و شریعت کیخلاف اقدامات سے باز نہیں آتی تو تحریک جاری رہے گی ،دینی جماعتوں کا اعلان ،حکومت فوری خاندانی نظام کی تباہی کے مغربی ایجنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کرے قوم نے متفقہ طور پر حقوق نسواں بل کو مسترد کر دیاہے ، اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس ایکٹ کو مکمل طو ر پر مسترد کر چکی ، قرآن و سنت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، 2/ اپریل کو اسلام آباد میں تمام دینی جماعتوں کے مشترکہ کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس/ خطابات/ اعلامیہ
بدھ 16 مارچ 2016 09:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی صدارت اور میزبانی میں منصورہ میں منعقدہ دینی جماعتوں ، مدارس دینیہ کی تنظیمات اور ملک بھر کے ممتازو جید علمائے کرام کے اجلاس نے مشترکہ طور پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت 27 مارچ تک حقوق نسواں بل واپس نہیں لیتی اور آئین و شریعت کیخلاف اقدامات سے باز نہیں آتی تو ہماری تحریک جاری رہے گی ۔
حکومت فوری طور پر خاندانی نظام کی تباہی کے مغربی ایجنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کرے ۔ قوم نے متفقہ طور پر حقوق نسواں بل کو مسترد کر دیاہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس ایکٹ کو مکمل طو ر پر مسترد کر چکی ہے۔ قرآن و سنت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔(جاری ہے)
2/ اپریل کو اسلام آباد میں تمام دینی جماعتوں کے مشترکہ کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمن ، مولانا سمیع الحق ،حافظ محمد سعید ، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر ،لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ اویس نورانی ، علامہ امین مشہدی ، پیر اعجاز ہاشمی ، حافظ عاکف سعید ، مفتی محمد خان ، انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر ، عبدالرحمن مکی ، حافظ حسین احمد ، پیر ہارون گیلانی ، عبداللہ گل، حافظ کاظم رضا ، علامہ سبطین حیدر سبزواری، حافظ محمد ادریس ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ،میاں محمد اسلم سمیت تمام مکتبہ فکر کی جماعتوں ، علمائے کرام و شیوخ عظام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عالم اسلام آج جس آزمائش سے دوچار ہے اس کے اصل ذمہ دار مغرب کے کاسہ لیس اور عالمی استعمار کے زرخرید غلام حکمران ہیں ۔ عالم اسلام پر تہذیبی یلغار اور جنگ مسلط کر دی گئی ہے ۔ حقوق نسواں بل کے نام پر دشمن نے ہمارے خاندانی نظام پر حملہ کر دیاہے اور اسے توڑنے کے لیے ہماری حکومتوں کو ہدف دیا گیاہے ۔ عالمی استعمار موجودہ حکمرانوں کو اسلام کے خلاف مضبوط مورچہ قرار دے رہاہے ۔ ممتاز قادری کی شہادت، حقوق نسواں بل ، تبلیغی جماعت پر پابندی عالمی ایجنڈا ہے ۔ کلمہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں شراب کے استعمال اور ہم جنس پرستی کی باتیں شروع ہو گئی ہیں اور قوانین میں نرمی کے بارے میں سوچا جارہاہے ۔ ملک میں مالی ، اخلاقی ، انتخابی اور نظریاتی کرپشن کا دور دورہ ہے ۔ حکمران عالمی دباؤ پر بھارت سے جپھیاں ڈال رہے ہیں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیاجارہاہے ان حالات میں ضروری ہے کہ ملک کی دینی قیادت متحد ہو کر ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کا دفاع کرے اور قوم کو ایک مشترکہ لائحہ عمل دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت میں ہونے کا مطلب یہ قطعاً نہیں کہ ہم حکومت کی ہر جائز و ناجائز بات کو مان لیں گے ۔ حکومت نے عالمی استعمار کے دباؤ میں آ کر ملکی آئین اور شریعت کیخلاف اقدامات شرو ع کر دیے ہیں ۔ انہوں نے وفاقی سطح پر قانون سازی کے لیے ایک ٹیم کی تشکیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خاندانی نظام کو تباہ کرنا بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس پر ساری حکومتیں ایک پیج پر ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کا پاس کردہ بل قبل ازیں 1998ء میں ساؤتھ افریقہ ، 2005 میں انڈیا میں پاس ہوچکاہے یہ بل عالمی ایجنڈے کے تحت بڑی عجلت میں پاس کیا گیاہے اور اسے خوبصورت عنوان دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو گڑ میں زہر ملا کر دیا جارہاہے ۔ بل پیش کرنے سے پہلے حکومت نے میڈیا کو اس کی تشہیر کرنے سے روکا اور کسی کو مطالعہ کرنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا ۔ جاہلانہ رسومات اور تشدد کو رروکنے کے لیے جب ایم ایم اے حکومت نے خیبر پختونخوا میں حسبہ بل پاس کیا تو اسے روک دیا گیا لیکن اب این جی اوز اور سیکولر طبقہ کو خوش کرنے کے لیے خلاف آئین و شریعت بل پاس کر لیا گیاہے اور علماء کرام کو ڈرا دھمکا کر خاموش رہنے پر مجبور کیا جارہاہے ۔مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ نوازشریف نے علمائے کرام کو مذاکرات کی دعوت دینے کا ڈھونک رچایا ہے تاکہ اس کے خلاف اٹھنے والی تحریک کے غبارے سے ہوا نکال دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ہمیشہ منافقانہ رویہ اپنایا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ملاقات میں نوازشریف نے کلمہ پڑھ کر ملک میں شریعت کے نفاذ کا وعدہ کیاتھا مگر آج تک وہ وعدہ وفا نہیں ہوسکا ۔آج وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر شرمین چنائے کی اسلام و پاکستان کو بدنام کرنے والی فلمیں دیکھی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مدارس پر چھاپے پڑرہے ہیں اور علما کی تذلیل کی جارہی ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شہباز تاثیرکی رہائی کے بدلے تاثیر خاندان نے ممتاز قادری کو معاف کر دیاتھا لیکن حکومت نے اس معاہدے کے فوری بعد انتہائی عجلت میں ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکا دیا ۔ امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ دشمن چاہتاہے کہ پاکستان اسلامی نہ رہے اور لبرل بن جائے اب یہ مسئلہ انتہا کو پہنچ چکاہے عالمی استعمار پاکستان کو اپنے لیے ایک بہت بڑا خطرہ سمجھتاہے اور دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی قوت کو انتشار اور فساد میں مبتلا رکھناچاہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری شناخت کو ختم کرنے کے لیے دشمن اسلام پر حملہ آور ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک ختم نبوت نے پوری قوم کو خواب غفلت سے جگا دیاتھا آج بھی اگر دینی قوتیں متحد ہو کر میدان میں نکل آئیں تو گلی کوچوں سے عوام اس تحریک کی پشت پر کھڑے ہوجائیں گے ۔صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہاکہ ملک میں اسلام اور اسلامی احکامات کے خاتمہ کی سازشیں ہورہی ہیں ۔ ممتاز قادری کے جنازے میں لاکھوں عوام کو دیکھ کر سیکولر عناصر سہم گئے ہیں ۔ ہمارا اصل ہدف ناموس مصطفی کا تحفظ ہوناچاہیے ۔حکومت قرآن و حدیث کی حجت کے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ۔ ہمیں نظام مصطفی کے لیے متحد ہو جاناچاہیے ۔ پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ ممتاز قادری کی سزائے موت اور تحفظ حقوق نسواں بل ایک ہی کڑی ہے ۔ یہ ملک کی بنیاد اور دینی اقدار پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مذاکرات کی میز پر جانے سے پہلے عوام کے پاس جاناچاہیے ۔ جب تک عوام ہماری پشت پر نہیں ہوں گے ہمیں مذاکرات کی میز پر کامیابی نہیں مل سکے گی ۔انہوں نے دینی جماعتوں کے مشترکہ فورم کے قیام پر زور دیا اور کہاکہ قوم کی رہنمائی کے لیے تمام مکتبہ فکر کے جید علما پر مشتمل ایک فورم بنایا جائے تاکہ عوام کو اندھیروں میں رکھنے کی سازش ناکام بنائی جاسکے ۔حافظ عاکف سعید نے کہاکہ ملک میں عدالتی ، معاشی اور معاشرتی سمیت پورے کا پورا نظام غیر اسلامی ہے ۔ عالمی قوتیں پاکستان اور مصر کو ایک ہی چھڑی سے ہانک رہی ہیں ۔ دونوں بڑے اسلامی ممالک میں لادینیت پھیلانے کے لیے سیکولر قوتیں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں ۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماعلامہ امین شہیدی نے کہاکہ اسلامی ممالک میں عالمی سامراج کی مرضی سے وزراء مقرر کیے جاتے ہیں ۔ حقوق نسواں بل محض ایک بل نہیں عورت کو بے گھر کرکے ایک بکاؤ چیز بنایا جارہاہے ۔ ہمیں اسلام کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کو مل کر روکنا ہوگا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 16 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
ویمن ٹی 20ورلڈ کپ:افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو با آسانی 72رنز سے شکست دے دی،ویلاس ویمے وانیتھا نے 38جبکہ میتھالی راج نے 42رنز سکو ر کے ساتھ نمایا ں رہیں ، کھلاڑتی ہرپریت کور میچ کی بہترین کھلاڑی ... مزید
-
شکیب الحسن کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کا دوسرا آل راوٴنڈر بننے کیلئے مزید 4 رنز درکار
-
وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس، 25بین الاقوامی این جی اوز کو باضابطہ پاکستان میں کام کرنے کی اجازت، اسلام آباد پولیس کو کوائف مہیا نہ کرنیوالے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے ... مزید
-
آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
-
حکومت 27 مارچ تک حقوق نسواں بل واپس نہیں لیتی اور آئین و شریعت کیخلاف اقدامات سے باز نہیں آتی تو تحریک جاری رہے گی ،دینی جماعتوں کا اعلان ،حکومت فوری خاندانی نظام کی تباہی کے مغربی ایجنڈے سے لاتعلقی ... مزید
-
اعلیٰ معیار کے پاکستانی ہتھیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ رہی، آرمی چیف ، پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے،پی او ایف آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے دورے پر گفتگو ،آرمی چیف کا ٹارگٹ سے ... مزید
-
مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اورنہ نکالنے بارے درخواستوں کو پانچ رکنی لارجر بنچ کے روبرو لگانے کا حکم، لارجر بنچ آ ج سما عت کر ے گا ،بہت محتاط ہیں اس مقدمے بارے کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتے ،چیف جسٹس ... مزید
-
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ،ڈویلپمنٹ اور اصلاحات کا اجلاس،کچھی کینال منصوبہ میں 70 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف،نیب نے انکوائری شروع کر دی، وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی ... مزید
-
سندھ کی سیاسی وعسکری قیادت کا صو بہ میں قیام امن کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں بڑھا نے کا فیصلہ ، سنگین نوعیت کے کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے اور امن امان کی بحالی کیلئے پولیس اور رینجرز ... مزید
-
تحفظ نسواں بل بارے مسلم لیگ (ن) کو بھی علم نہیں تھا، وزیر اعظم نے شہباز شریف کی باز پرس بھی کی ہے،مولانا فضل الرحمان کا انکشاف ،منصورہ میں مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کا اجلاس ، تحفظ حقوق نسواں کے حوالے ... مزید
-
پرویزمشرف کوعلاج معالجے کے لیے بیرون ملک بھجوانے کیلئے جلدی نہ کی گئی تو میرے موکل کوفالج ہوسکتاہے،بیرسٹر فروغ نسیم کا موقف
-
انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کی امیدواروں کو خواتین کی تصاویر والی ووٹر لسٹیں فراہم نہ کرنے اورمردووٹرز کی تصاویر والی لسٹیں فراہم کرنے کی شفارش ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ ... مزید
-
ایوان بالا میں پاک آفغان بارڈر کی مینجمنٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی قرارداد منظور ،دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں ا ور واپس چلے جاتے ہیں،مراد سعید،پاک آفغان بارڈر کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ... مزید
-
سردار ایاز صادق نے علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا،جھوٹے بیان حلفی جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست
-
کنٹرول لائن کے قریب چینی فوج موجود نہیں ، بی ایس ایف ،وادی میں حالات کنٹرول میں ہیں ، آئی جی وکاس چند
-
امریکی سفارتخانے نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کردی ، قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
-
انڈونیشیا ، جزیرہ پاپوا میں فائرنگ ، چار شہری ہلاک
-
افغانستان ، جھڑپوں میں ضلعی پولیس سربراہ ہلاک ، دو طالبان و سہولت کار گرفتار
-
اسرائیلی سیاح کو رومی دور کا تقریباً دو ہزار سال پرانا سکہ مل گیا
-
ملک میں چائلڈ لیبر ورکرز میں 64فیصد کمی ہوئی ہے ، بھارتی حکام
-
سارا پالن کے شوہر ٹوڈ پالن برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی، صدارتی مہم منسوخ
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی،ہم مفت میں فائدہ اٹھانے والے نہیں ہیں ، شہزادہ ترکی الفیصل کی امریکہ پر تنقید
-
اقوام متحدہ میں ایران پر دباؤ جاری رکھیں گے ، امریکہ ،روس نے سلامتی کونسل میں میزائل تجربات پر ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی
-
شمالی عراق ترکی کے فضائی حملے ، 45 کرد باغی ہلاک
-
شمالی کوریا کا ’جوہری ہتھیاروں کے تجربات‘ کا اعلان ، شما لی کوریا نے حرارت کی مدافعت کرنے والامادہ تیار کر لیا ، جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل خلا سے دوبارہ زمین کی فضا میں داخل ہو کر دوسرے براعظموں ... مزید
-
شا م اورعرا ق میں داعش کا خواتین کو زبردستی مانع حمل ادویات دینے کا انکشاف، جنگجو لونڈی بنائی گئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں حاملہ ہونے والی خواتین کے حمل ضائع کرا دیے جاتے ہیں،نیویارک ... مزید
-
پنجاب مقدس گائے نہیں ، رینجر ز کو پنجا ب میں بھی کارروائی کے لیئے اختیارت دیئے جائیں،پرویز الٰہی،قران وسنت اور آئین سے متصادم کو ئی بھی قانون قبول نہیں ،پنجاب حکومت کو تحفظ نسواں بل کی منظوری سے ... مزید
-
مصطفی کمال کی نئی پارٹی کے تین ناموں مشاورت شروع،ڈیموکریٹک قومی موومنٹ ، پاکستان قومی موومنٹ اور نیشنل قومی موومنٹ کے نام زیر غور
-
حکومت کی جانب سے دو سال میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو قوم کے ٹیکس سے حاصل کردہ رقم سے 9 ارب روپے اشتہارات کی مد میں د ئیے جانے کا انکشاف ، جنوری 2013 ء تا دسمبر 2015 تک پرنٹ میڈیا کو 6 ارب 10 کروڑ 7 لاکھ 53 ہزار ... مزید
-
آصف زردار ی جنر ل راحیل کی ریٹائر منٹ تک ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ذوالفقار مرزا ،مصطفی کما ل اینڈ کمپنی نے بھی اگر قوم سے غداری کی تو انکا حشر بھی الطاف حسین جیسا ہو گا،ایم کیو ایم کے اچھے لوگوں ... مزید
-
قواعد وضوابط پورے نہ کرنیوالی شاہین ائر لائن کی پرواز مسافروں کے بغیر ہی لندن روانہ،ائیرلائن کا آئندہ جمعہ کو تمام مسافر وں کو مفت میں انگلینڈ لے جانے کا اعلان ،104 مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے سے ... مزید
-
پنجاب،وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے لیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد ، وی وی آئی پیزکی پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں،پنجاب حکومت
-
عوام کیلئے خوشخبری : سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی
-
مسلم لیگ ن کے اثاثوں اور آمدن میں ماضی کی نسبت کروڑوں کا اضافہ ہواہے، پلڈاٹ کا انکشاف
-
پہلی مرتبہ پاکستان میں موبائل فونز کی پیداوار کا آغاز، فیکٹری نے کام شروع کر دیا،موبائل فون بنانے والی کمپنی ”جی فائیو“ نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے شروع کر دیئے، میڈ ان پاکستان کا لیبل ہوگا ... مزید
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی،فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار450روپے سے کم ہوکر49ہزار50روپے ہوگئی
-
وزیراعظم کا رانا ثناء الله کے مولانا فضل الرحمن ایم این اے بارے بیان پر اظہار برہمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.