چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی عمران خان سے ملاقات،چین کے دورے کی دعوت

جمعرات 17 مارچ 2016 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے اسسٹنٹ منسٹر مسٹر لی جون کی سربراہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں دورہ چین کی باضابطہ دعوت دی۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دورہ چین کی دعوت قبول کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین تعلقات میں تسلسل اور تواتر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان اور چین کی عوام آپس میں ایک گہرے دوستی کے رشتے میں منسلک ہیں۔ انتہائی قلیل مدت میں عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے چین کی ترقی کی رفتار قابلِ تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :