پیمرا کا نیب کی شکایت پر نجی ٹی وی کو معافی نشر کرنے کا حکم ،نجی ٹی وی نے ڈاکٹر عاصم تفتیش ،چئیرمین نیب، کے حوالے سے غلط خبر نشر کی تھی،احکامات کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں چینل کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی ، پیمرا شکایت سیل

جمعرات 17 مارچ 2016 09:51

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء )پیمرا کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد نے قو می ا حتساب بیورو (نیب) کی طرف سے نجی ٹی وی کے خلاف چیئرمین نیب کے حوالے سے بے بنیاد اور ہتک آمیزخبریں نشر کرنے پر دائر کردہ دو مختلف شکایات کی سماعت کرتے ہو ئے نجی ٹی وی کو اسی طرز پر فوری طور پر معافی نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔احکامات کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں کونسل نے پیمرا کو مجوزہ قوانین کے تحت مزید کاروائی کی بھی سفارش کی ہے۔

نیب کی جانب سے پیمرا کو دائر کردہ شکایت 9ستمبر2015ءء میں نجی ٹی و ی پر چیئرمین نیب کے خلاف 8 ستمبر 2015ءء کو رات 8سے 9 بجے کے دوران جھوٹی اور غیرمصدقہ خبریں نشرکرنے پر پیمرا قوانین کے مطابق کاروئی کے لیے درخواست کی گئی تھی۔ شکایت کے مطابق ، نجی ٹی و ی نے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے حوالے سے چیئرمین نیب پر مبینہ طور پر مالی کرپشن میں ملوث ہونے کی غلط اور بے بنیاد خبر نشر کی، جس کی ترجمان سندھ رینجرز نے فوری طور پر تردید بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی و ی کے خلاف دائر کردہ ایک اور شکایت 30نومبر2015ءء میں نیب نے نجی ٹی و ی کی جانب سے 18 نومبر2015ءء کو ایک مرتبہ پھر چیئرمین نیب کی شہرت اور نیک نامی کو من گھڑت اور بے بنیاد خبر کے ذریعہ متاثر کرنے کی کوشش کی ۔کونسل نے دونوں شکایت کی سماعت اور شواہد کو دیکھنے کے بعد نجی ٹی و ی کو اسی طرز پر فوری طور پر معافی نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔احکامات کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں چینل کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :