لبنان،مراعات نہ ملنے پر احتجاج ،پولیس نے 600 سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 مارچ 2016 09:53

بیروت( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء ) لبنان میں 6 سو سے زائد پاکستانی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ پاکستانی کارکن تعمیراتی فرم میں کراچی سے بھرتی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں کے ایک نمائندے عمران قریشی نے بیروت سے فون پر بتایا کہ انہیں کراچی کی ایک ریکروٹنگ کمپنی نیازی اینڈ کو بھرتی کیا تھا اور انہیں ان مراعات کے لئے بھیجا تھا وہ یہاں فراہم نہیں کی جا رہی جس پر پاکستانی کارکنوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا اور احتجاج کیا۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ عمران قریشی کے مطابق یہاں کارکنوں کے کیمپ میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ان کارکنوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اس اذیت ناک صورتحال سے نکالنے کے لئے مداخلت کریں۔

متعلقہ عنوان :