کولکتہ ، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی پاکستانی کرکٹ ٹیم و مینجمنٹ سے ملاقات،ٹیم کی حوصلہ افزائی ، نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 19 مارچ 2016 09:46

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء) نئی دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز عبدالباسط نے کولکتہ میں پاکستانی کرکٹ اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستانی ٹیم اور مینجمنٹ کے ساتھ یادگاری تصویربھی بنوائی۔

متعلقہ عنوان :