بھارتی یونیورسٹی میں پاکستان کا یوم آزادی اہم دن کی فہرست میں شامل،انتہا پسند تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی کو بند کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 09:53

مدھیہ پردیش (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء) مدھیہ پردیش کی ایک یونیورسٹی نے پاکستان کے یوم آزادی کو اہم دن کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساگر شہر میں واقع ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی کے 2016 کے اہم دنوں کی فہرست میں14 اگست بھی شامل ، جو کہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چودہ اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے ہی اہم دن قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر خبر نشر ہونے کے فور بعد انتہا پسند تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی کو بند کر کے ا نتظامیہ کے سخت خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔