مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج رواں ماہ کے آخر تک چار اہم مقامات سے انخلاء کریگی

ہفتہ 19 مارچ 2016 09:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج رواں ماہ کے آخر تک سرینگر کے ٹاٹو گراؤنڈ کی 212 ایکڑ اراضی سمیت چار مقامات سے انخلاء کریگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا فیصلہ گورزاین این ووہرا‘ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہدی اور سی ناردرن کمانڈر میں جی او سی کے درمیان ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں چیف سیکرٹری بی آر شرما اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوج کی ناردرن کمانڈ جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کیمپس سے ملتھ 16.30 ایکڑ‘ ٹاٹو گراؤنڈ کی 212 ایکڑ اراضی‘ ہائی گراؤنڈز کی 456.60 کینال اراضی اور کارگل میں لوئر خوریا تھانگ کی زیر قبضہ اراضی کو مقبوضہ کشمیر حکومت کے حوالے کر کے وہاں سے انخلا کریگی۔

(جاری ہے)

حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ پی ڈی پی کی جانب سے حکومت کی تشکیل کیلئے اس مطالبے کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کیساتھ حکومت کی تشکیل سے قبل وہ اعتماد بحال اقدام کے طور پر جموں و کشمیر میں پر امن علاقوں سے افسپا کے خاتمے اور فوج کے انخلاء کی خواہاں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ راج بھون میں ہدیٰ کے ساتھ اس معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور گورنر نے قبل ازیں اراضی سے متعلق کانفرنسوں میں ہونیوالے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :