چینی حکومت کا پاکستان کو جدید 80ایمبولینس کا عطیہ، سندھ 20، پنجاب 20، خیبر پختونخوا 10، بلوچستان 10، وفاقی حکومت 10، آزاد جموں وکشمیر 5اور فاٹا و گلگت بلتستان کیلئے 5 ایمبولینس مہیا کی گئی ہیں

اتوار 20 مارچ 2016 11:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء) چینی حکومت کا پاکستان کو جدید 80ایمبولینس کا عطیہ ، صوبہ سندھ 20، صوبہ پنجاب 20، صوبہ خیبر پختونخوا 10، صوبہ بلوچستان 10، وفاقی حکومت 10، آزاد جموں وکشمیر 5اور فاٹا و گلگت بلتستان کیلئے 5 ایمبولینس مہیا کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کا عطیہ پر چین کے شکر گزار ہیں اور اس سے ہزاروں جانیں بچائی جاسکیں گی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے حوالے سے اشارے تسلی بخش نہیں ہیں اور اس کیلئے حکومت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ چین حکومت نے پاکستان کو 80ایمبولینس عطیہ دے کر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایک ایمبولینس کی قیمت 60لاکھ روپے سے زیادہ ہے اور اس ایمبولینس کے ذریعے ہزاروں جانیں بچائی جاسکتیں گی ان 80 ایمبولینس کو پورے پاکستان میں تقسیم کردیا جائے گا سندھ اور پنجاب کو بیس ، خیبر پختونخوا بلوچستان اور وفاقی حکومت کو دس دس ایمبولینس اور فاٹا و آزاد جموں کشمیر کو پانچ پانچ ایمبولینس دی جائینگی