پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف تحریک شروع، ملک بھر میں مظاہرے،حکومت واضح کرے مشرف کی روانگی کسی ڈیل یا کسی دباؤ کا نتیجہ تھا، پیپلزپارٹی مشرف کو باہر بھجوانے کی مذمت کرتی ہے،فرحت اللہ بابر ، جن طاقتوں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوایا ہے کیا وہ موجودہ حکومت کو انٹر پول کے ذریعے انہیں واپس لانے دیں گے؟،مظاہرے سے خطاب ، مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر عوام سے غداری کی گئی ، حکومت نے اپنا جدہ بھجوانے کا حساب برابر کیا ہے،نرگس فیض ملک
پیر 21 مارچ 2016 09:19
اسلام آباد،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت مخالف تحریک شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں ملک کے بڑے بڑے شہروں میں مظاہرے کئے گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی طرف سے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے حکومت واضح کرے کہ کیا یہ کسی ڈیل یا کسی دباؤ کا نتیجہ تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پرویز مشرف کو باہر بھجوانے کی مذمت کرتی ہے۔(جاری ہے)
پرویز مشرف حکومت کی آشیر باد کے بغیر اس طرح سے ملک سے باہر نہیں جاسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہم پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلائیں گے۔
لیکن اس کے باوجود حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے اس حوالے سے پوری قوم اور پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کبھی بھی کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا صرف ایک بار عدالت میں پیش ہوا ہے۔ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے سے پیغام یہ گیا ہے کہ ایک فوجی ڈکٹیٹر جب بھی چاہے آئین کو توڑ سکتا ہے ۔ پرویز مشرف کا ملک سے باہر جانا بلکہ اس طرح کا سانحہ ہے جس طرح سے اسامہ بن لادن پوری دنیا کو مطلوب تھا اور وہ پراسرار طور پر 8 سال تک پاکستان میں چھپا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ نہیں چلایا لیکن ہم نے پرویز مشرف کو صدارت سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ جن طاقتوں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوایا ہے کیا وہ موجودہ حکومت کو انٹر پول کے ذریعے انہیں واپس لانے دیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے بیرون ملک جاتے ہی سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں جبکہ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر گئے تھے ۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ اسلام آباد کی صدر نرگس فیض ملک نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر عوام سے غداری کی گئی ہے اس طرح سے موجودہ حکومت نے اپنا جدہ بھجوانے کا حساب برابر کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ نہیں دیا تھا بلکہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے ان کو صدارت کا عہدہ اور وردی اتارنا پڑی تھی۔ اب پاکستان کے عوام نواز شریف کو بھاگنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف واپس نہ آئے تو ان کے خالف جو کیس ہین ان کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔ نذیر ڈھرکی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 1973 ء کے آئین کو اصل صورت بحال کیا۔ جنرل پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت کس سودے بازی کے تحت دی گئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔ خواتین ایک زرداری سب پے بھاری ‘ زندہ ہے بی بی زندہ ہے بی بی کے نعرے لگاتیں رہیں۔ دریں اثناء راولپنڈی بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت لیاقت باغ اور صدیقی چوک میں میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف ال الگ احتجاجی مظاہرے کیے اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے اور وہ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی اور ال الگ مظاہرے کیے۔ایک گروپ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف جبکہ دوسرا گروپ بنارس چوہدری اور بابر جدون پر مشتمل تھا۔ علاوہ ازیں پشاور‘ لاہور ‘ کراچی ،حیدر آباد،سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی حکومت کے خلاف اس اقدام کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کئے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آئین شکن پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیکرثابت کردیا ہے کہ وہ آمریت اور ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں ، قوم مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔پیپلز پارٹی نواز حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھر پور احتجا ج کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرے سے پیپلز پارٹی کے رہنما راشد ربانی اور ندیم بھٹو نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر شاہدہ رحمانی ،وقار مہدی ،جاوید ناگوری ،سردار خان ،لطیف مغل ،حبیب الدین جندی ،فرید انصاری، منظور عباس و دیگر بھی موجود تھے ۔تاج حیدر نے کہا کہ نواز شریف نے آمریت کی چھتری میں اپنی سیاست کا آغاز کیا ،پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا، نواز شریف آمر پرویز مشرف سے ڈیل کرکے بیرون ملک گئے آج نواز شریف نے اس احسان کا بدلہ ادا کردیا اور ایک معاہدے کے تحت پرویز مشرف کو بیرون ملک فرار کرایا گیا ۔انھوں نے کہا کہ جب نواز شریف پر دباؤ آتا ہے تو وہ پارلیمنٹ کی طرف بھاگتے ہیں اور سکھ کے دنوں میں آمریت کی چھتری تلے فیصلے کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ قومی مطالبہ کرتی ہے کہ نوا ز اور مشرف ڈیل کو سامنے لایا جائے ۔انھوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اس صورتحال کا نوٹس لے اور آئین توڑنے والا تو ملک سے فرار ہوگیا اسے دوبارہ گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے ۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھنے والے یہ جان لیں کہ آج ملک میں جمہوریت ہماری وجہ سے ہے ،ہم نے پہلے بھی ملک کے لیے قربانی دی ہے اور آئندہ بھی اپنا لہو دینگے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما راشد ربانی نے کہا کہ عدالت نے پیپلز پارٹی کے خلاف کبھی انصاف نہیں کیا ،پرویز مشرف کو ملک سے فرار کرانے کے زمہ دار نواز شریف اور چوہدری نثار ہیں انکے خلاف غدار ی کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ندیم بھٹو نے کہا کہ نواز شریف سمجھ لیں کہ آج ان کی حکومت آصف زرداری کی مرہون منت ہے ،مشرف اور نواز آئین شکن ہیں انکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 21 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
قومی کرکٹ ٹیم دھڑے بندی کا شکار ،ایک دھڑے کی سربراہی شاہد آفریدی جبکہ دوسرے کی شعیب ملک نے سنبھال لی دونوں دھڑوں نے اپنے چار چار کھلاڑیوں کے گروپ بنا لئے،سرفراز احمد سائیڈ لائن
-
قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ ارکان کے ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
دوہرے معیار کی انتہا ،مشرف کے باہر جانے کی مخالفت وہ جماعت کررہی ہے جس نے انکے ساتھ این آر او والی دوستی نبھائی ،چوہدری نثار ، مشرف پی پی کے دور حکومت میں چار دفعہ بیرون ملک گئے کیا اس وقت حکمرانوں ... مزید
-
پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف تحریک شروع، ملک بھر میں مظاہرے،حکومت واضح کرے مشرف کی روانگی کسی ڈیل یا کسی دباؤ کا نتیجہ تھا، پیپلزپارٹی مشرف کو باہر بھجوانے کی مذمت ... مزید
-
وزیراعظم نے سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18کی منظوری دیدی، پالیسی فریم ورک تمام فریقین سے ایک سال جامع مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ،وزیر تجارت کی سربراہی میں ٹریڈ کمیٹی قائم ،کمیٹی سٹریٹجک ٹریڈ ... مزید
-
آزاد کشمیر ، چترال اور خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ،مزید 18افراد جاں بحق، پانچ طالب علموں سمیت آٹھ لاپتہ ، اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم ، آزاد کشمیر میں ... مزید
-
کراچی،بلاو ل بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی ا کا اعلیٰ سطحی اجلاس،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً سندھ میں امن وامان کی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور ، چیئرمین پی پی پی کو 4اپریل کو گڑہی ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف سے مودی کی ملاقات اچھا اقدام تھا،نریندر مودی نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں جو خطے میں توازن کے لئے ضروری ہیں ، مودی کو بھارتی عوام کی حمایت حاصل ہے وہ ... مزید
-
بھارت ، پاکستان دو حقیقتیں،بجٹ غربت کی آگ بجھانے پر خرچ کیا جائے،ڈاکٹر طاہر القادری، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے تعلیمی اداروں میں امن نصاب پڑھایا جائے ،داعش کفر ہے،14سو سال کی اسلامی ... مزید
-
منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات،پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کے اختتام پر کونسلر اور ناظمین کو مختلف ڈپارٹمنٹس میں بھرتی کیا گیا
-
کراچی ،لانڈھی جیل سے 86 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیاگیا
-
سندھ حکومت کے خلاف اپوزیشن گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا یکم اپریل کو حیدر آباد سے تحریک شروع کرنے کا اعلان،یکم اپریل کو حیدر آباد سے رابطہ عوام مہم شروع ، دو اپریل کو ٹنڈو آلہ یار، میر پور خاص،عمر کوٹ ... مزید
-
آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 3 روپے 50 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان
-
ایم کیو ایم سے منحرف رہنماؤں مصطفی کمال گروپ کی سیاسی سرگرمیاں جاری ، رضاہارون اور افتخارعالم کی پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل سے ملاقات ، سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال،آج عوام ... مزید
-
وفاق نے پشاور میں رینجر کی تعیناتی سے معذرت کرلی،صوبے میں رینجر کی تعیناتی کے لئے قانون میں ترامیم کرنے پڑے گی ،خیرپختونخواہ حکومت
-
پاکستان، بھارت میچ میں غلط قومی ترانہ پڑھنے والے شفقت امانت علی خان کی حمایت میں علی ظفر بول پڑے
-
پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیانات آئے، انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،پرویز رشید ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتراض نہیں،پیپلز پارٹی کی صرف پچھلی نشستوں سے آّوازیں ... مزید
-
پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا
-
انقرہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت کردی گئی ، ترکی نے دہشت گردی سے متاثرہ تمام ممالک ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون بڑھائے گا ،ترک وزیر داخلہ
-
کیوبا میں امریکی کمپنی سٹاروڈ کا تاریخی معاہدہ
-
سپین میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار، چودہ افراد ہلاک
-
مہاجرین کے ساتھ اظہار یک جہتی، متعدد یورپی شہروں میں مظاہرے
-
عراق ،شام میں داعش پسپائی کا شکار ہے، رپورٹ
-
فلائی دبئی کے جہاز کا فلائٹ ڈیٹا ریکاڈر مل گیا
-
مصر،سینائی میں ایک اور حملہ، تیرہ پولیس اہلکار ہلاک
-
یونان پہنچنے کی کوشش میں مزید دو مہاجرین ہلاک
-
ایران، حزب اللہ اور القاعدہ کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ،’نائن الیون کے بعد ایران اور حزب اللہ القاعدہ کے سہولت کار بنے، رپو رٹ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات ، توانائی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال ،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئے گی،بجلی بھی سستی ملے ... مزید
-
توانائی بحران 2018 تک ختم ہو جائے گا،حمزہ شہباز ، عمران خان کے دھاندلی کے الزامات تین عدالتوں نے مسترد کر دیئے، مسلم لیگ کی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کو عوام سمندر میں غرق کردینگے،کنٹینروں پر بیٹھ ... مزید
-
مشرف کو کوبیرون ملک بھیجنے میں کسی ملک کاکردارنہیں ،پرویزرشید
-
کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے قانون سازی میں ناکامی،حکومت کا میڈیا کے ذریعے اگاہی پھیلانے کا منصوبہ تیار
-
جے یو پی نے تین رکنی اہل سنت تھنک ٹینک کا اعلان کردیا، اہل سنت مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے، شیر کو بکری بنانا ہوگا، پیر اعجاز ہاشمی
-
مالی بے ضابطگیاں،نیواسلام آباد ائیرپورٹ رواں سال میں بھی مکمل نہ ہونیکا امکان،ٹھیکیدار کو اخراجات سے زائد کی ادائیگیاں،نیواسلام آباد ائیرپورٹ میں بدعنوانیاں اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے کیسز ... مزید
-
مشرف کے جاتے ہی اے پی ایم ایل میں پھوٹ پڑ گئی، احمد رضا قصوری اور ڈاکٹر امجد آمنے سامنے آگئے،پرویز مشرف کے قریبی ساتھی احمد رضا قصوری کے خلاف نئی دیوار کھڑی کرنے کا فیصلہ
-
وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے چینی ، آٹا ، گھی اور تیل پر سبسڈی کے لئے حکومت کو سفارشات بجھوا دیں،عوام کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے صرف کی فراہمی کے لئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.