وفاق نے پشاور میں رینجر کی تعیناتی سے معذرت کرلی،صوبے میں رینجر کی تعیناتی کے لئے قانون میں ترامیم کرنے پڑے گی ،خیرپختونخواہ حکومت

پیر 21 مارچ 2016 09:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء) وفاق نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں رینجر کی تعیناتی سے معذرت کرلی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری ، پنجاب اور سندھ کے لئے رینجر ہے صوبے میں رینجر کی تعیناتی کے لئے قانون میں ترامیم کرنی پڑینگی ۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستوں کی خدمات صوبائی حکومت کی درخواست پر ان کے حوالے کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاور سمیت صوبے کے حساس علاقوں میں رینجر کی تعیناتی کے لئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھاکہ رینجر کو پشاور میں تعینات کیا جائے رینجر کی تعیناتی سے پشاور میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئیگی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا ہے کہ رینجر کی تعیناتی پشاور میں نہیں ہو سکتی ہے اور نہ ہی رینجر کی خدمات صوبائی حکومت کے حوالے کی جا سکتی ہے سندھ اور پنجاب میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے پلاٹونوں کی خدمات مرحلہ وار طور پر صوبے کے حوالے کی جائیگی سندھ حکومت فرنٹیئر کانسٹیبلری کے باقاعدہ طور پر فنڈز ادا کرتی ہے جبکہ سفارتخانوں اور اسلام آباد میں تعینات فرنٹیئر کانسٹیبلری کو بھی باقاعدہ طورپر معاوضہ جات کی ادائیگی ہوتی ہے تاہم اس ضمن میں صوبائی حکومت اور وزارت داخلہ نے اس سے لاعلمی کاا ظہار کرتے ہو ئے اس کی تردید کی۔

متعلقہ عنوان :